مندروں میں جا کر بتوں کی پوجا کرنے والے کی نمازِ جنازہ پڑھنے اور اس کے لئے ایصالِ ثواب کرنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: اگر کوئی مسلمان غیر مسلموں کے مندر میں جا کر بتوں کی پوجا کرے اور ان کے سامنے اپنا سر ٹیکے تو اس مسلمان کی نمازِ جنازہ پڑھنا اور اس کے لئے صدقہ کرنا اور اس کے لئے قرآن پڑھ کر ایصالِ ثواب کرنا کیسا ہے؟
جواب: اگر واقعی مندروں میں جا کر پوجا کی ہے اور بت پرستی کی ہے تو اسلام سے خارج ہو چکا ہے۔ لہٰذا اگر مرنے سے پہلے توبہ کر کے تجدیدِ ایمان نہیں کی ہے اور اسی حالت میں مرا ہے تو اس کی نمازِ جنازہ درست نہیں ہے، اور اس کیلئے ایصالِ ثواب کرنا بھی جائز نہیں ہے۔ اور اگر توبہ کر کے تجدیدِ ایمان کر لی تھی اور اس کے بعد مرا ہے تو نمازِ جنازہ جائز ہے ورنہ نہیں۔
قال اللّٰه تعالیٰ: مَا كَانَ لِلنَّبِىِّ وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡاۤ اَنۡ يَّسۡتَغۡفِرُوۡا لِلۡمُشۡرِكِيۡنَ وَ لَوۡ كَانُوۡۤا اُولِىۡ قُرۡبٰى مِنۡۢ بَعۡدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمۡ اَنَّهُمۡ اَصۡحٰبُ الۡجَحِيۡمِ: قال اللّٰه تعالیٰ: اوَلَا تُصَلِّ عَلٰٓى اَحَدٍ مِّنۡهُمۡ مَّاتَ اَبَدًا وَّلَا تَقُمۡ عَلٰى قَبۡرِهٖ ؕ اِنَّهُمۡ كَفَرُوۡا بِاللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ وَاللّٰه لَایَھدِی الْقَوم٘ الظَّلِمِین
(فتاویٰ قاسمیه: جلد، 9 صفحہ، 727)