سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی غیرت اور آپ رضی اللہ عنہ کی زوجہ محترمہ کا نبی کریمﷺ کی جانب سے تزکیہ
علی محمد الصلابیسیدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کی غیرت اور آپؓ کی زوجہ محترمہ کا نبی کریمﷺ کی جانب سے تزکیہ:
حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ بنو ہاشم کے کچھ لوگ حضرت ابوبکرؓ کی زوجہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کے پاس آئے، سیدنا ابوبکرؓ کو یہ بات ناپسند آئی اور رسول اللہﷺ سے اس کا ذکر کیا، تو رسول اللہﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے تمہاری بیوی کی براءت فرمائی ہے، پھر رسول اللہﷺ منبر پر تشریف لائے اور فرمایا
لا یدخل رجل بعد یومی ہذا علی مغیبۃ الا ومعہ رجل او اثنان۔
(الریاض النضرۃ فی مناقب العشرۃ، لابی جعفر الطبری: صفحہ، 237 امام مسلم نے اپنی صحیح میں اس کو روایت کیا ہے، دیکھیے: مسلم، السلام صفحہ، 2173) (مترجم)
ترجمہ: آج کے بعد کوئی شخص ایسی عورت کے گھر ہرگز نہ جائے جس کا شوہر موجود نہ ہو مگر یہ کہ اس کے ساتھ ایک یا دو آدمی اور ہوں۔