غیر مسلم کے جس ہوٹل میں مسلم و غیر مسلم دونوں کارندے ہوں وہاں گوشت کھانا
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: غیر مسلم کے ایسے ہوٹل میں گوشت وغیرہ کھانا کیسا ہے جس میں ہوٹل کے کارندے مخلوط ہوں، یعنی اس ہوٹل میں مسلمان بھی کام کرتے ہیں اور غیر مسلم بھی؟
جواب: غیر مسلم کے وہ ہوٹل جس ہوٹل کا عملہ مخلوط ہے، تو وہاں پر گوشت کی حلت و حرمت میں اشتباہ ہو گیا، اور جس کی حلت و حرمت مشتبہ ہو جائے تو وہاں ترک واجب ہوتا ہے۔ اس لئے مذکورہ ہوٹلوں میں گوشت کھانا جائز نہیں احتراز لازم ہے۔
(فتاویٰ قاسمیه: جلد، 24 صفحہ، 91)