Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

سیدنا عبداللہ بن عثمان رضی اللہ عنہما کی وفات

  علی محمد الصلابی

سیدنا عبداللہ بن عثمان رضی اللہ عنہما کی وفات:

جمادی الاولیٰ 4ھ میں عبداللہ بن عثمان رضی اللہ عنہ وفات پا گئے جو سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کے بطن سے تھے۔ اس وقت ان کی عمر چھ سال تھی۔ رسول اللہﷺ نے ان کی نمازِ جنازہ پڑھائی اور ان کے والد سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ قبر میں اترے۔

(الکامل لابنِ الاثیر: جلد، 2 صفحہ، 130 دماء علی قمیص عثمان: صفحہ، 22 سیدنا عبداللہ بن عثمانؓ کو ایک مرغ نے آنکھ کے قریب ٹھونگ ماری، زخم پک گیا، اور یہی زخم وفات کا سبب بنا۔ رحمۃ للعالمینﷺ: جلد، 2 صفحہ، 105 مترجم)

 یہ عظیم ابتلا و آزمائش تھی جس سے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ دوچار ہوئے، یہ سچ ہے کہ داعیانِ حق کی زندگی ابتلا و محن سے پر ہوتی ہیں۔