Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

غیر مسلم کو نمستے اور نمشکار کہنا


سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: اگر کوئی مسلم کسی غیر مسلم کو رام رام صاحب، سلامت، بندگی، نمستے یا نمشکار کرے تو کیسا ہے؟ یہ جائز ہے یا نا جائز یا مکروہ یا حرام؟ اور اگر کوئی مسلمان کسی غیر مسلم کو سلام کرے تو اس کا طریقہ کیا ہے؟ 

جواب: مسلمان کیلئے غیر مسلم کو مذکورہ الفاظ سے سلام کرنا جائز نہیں ہے، نیز ان کو ابتداء بالسلام کرنا بھی ممنوع ہے، بلکہ وہ سلام کرے تو مسلمان صرف وعلیک کہہ دے۔

(فتاویٰ قاسمیه: جلد، 23 صفحہ، 374)