Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ میدان جہاد میں

  علی محمد الصلابی

سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ رسول اللہﷺ کے ساتھ میدانِ جہاد میں

مدینہ میں سکونت پذیر ہونے کے بعد رسول اللہﷺ نے اسلامی حکومت کے ستونوں کو مضبوط کرنا شروع کیا، چنانچہ مہاجرین و انصار کے مابین مواخاۃ کرائی، ہر مہاجر کے حصہ میں کوئی انصاری آیا۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے حصہ میں سیدنا اوس بن ثابت رضی اللہ عنہ آئے۔

(الامین ذوالنورین، محمود شاکر: صفحہ، 40)

پھر رسول اللہﷺ نے مسجدِ نبوی کی تعمیر فرمائی اور یہودیوں کے ساتھ معاہدے کیے۔ فوجی دستوں کی نقل و حرکت شروع ہوئی۔ نئے معاشرہ میں اقتصادی، تعلیمی اور تربیتی تعمیر کا اہتمام فرمایا، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ اسلامی حکومت کے ایک اہم ستون تھے مشورہ، رائے اور مال میں کوئی بخیلی نہیں کی، غزوئہ بدر کے علاوہ تمام غزوات میں شریک رہے۔

(الخلفاء الراشدون، عبدالوہاب النجار: صفحہ، 269)