Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

غیر مسلم کے ساتھ رہ کر تین بچے بھی ہو گئے، ان کے نسب کا حکم


سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: ایک مسلمان لڑکی ایک غیر مسلم لڑکے کے ساتھ فرار ہو گئی، چند سال اُس کے ساتھ رہی 3 بچے بھی ہو گئے، اب وہ لڑکا ایمان قبول کرتا ہے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ یہ 3 بچے جو اس مسلمان لڑکی کے اُس غیر مسلم لڑکے سے کفر کی حالت میں ہوئے ہیں، کیا ان بچوں کا نسب اس لڑکے سے ثابت ہو گا؟ اور یہ وارث اس لڑکے کے ہوں گے؟ شرعاً کیا حکم ہے؟

جواب: مسلمان لڑکی کا غیر مسلم لڑکے کے ساتھ فرار ہو جانے کے بعد اسی کے ساتھ رہ جانے کی وجہ سے اس مسلمان لڑکی سے جو 3 بچے ہو گئے ہیں، ان کا نسب اس غیر مسلم لڑکے کے ایمان قبول کر لینے کے بعد اس سے ثابت نہیں ہو گا، بلکہ یہ سب بچے بدکاری کے بچے شمار ہوں گے، اور نہ ہی اس نو مسلم شخص کے وارث بنے گے۔

(فتاویٰ قاسمیه: جلد، 13 صفحہ، 262)