محرم کا تعزیہ بنانے والے کی امامت
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: زید پورے شہر کا امام ہے، وہ محرم کا تعزیہ بنانے کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ جب تعزیہ بنانا حرام ہے، بدعت ہے، اس کے باوجود وہ امام ہو کر صدر مقرر کیا گیا ہے۔ کیا اس کے پیچھے نماز ہو جائے گی یا نہیں؟
جواب: ایسا شخص شرعی طور پر فاسق ہے، اور فاسق کی امامت مکروہ تحریمی ہے۔ لہٰذا اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہو گی۔
(فتاویٰ قاسمیه: جلد، 6 صفحہ، 599)