Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کبر و غرور کی نفی فرمانا

  علی محمد الصلابی

نبی کریمﷺ کا حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کبر و غرور کی نفی فرمانا

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:

مَنْ جَرَّ ثَوبہ خُیلاء لم ینظر اللہ الیہ یوم القیامۃ

ترجمہ: جو شخص ازراہِ تکبر اپنے کپڑے گھسیٹ کر چلتا ہے اس کی طرف قیامت کے دن اللہ نظر نہیں فرمائے گا۔

یہ سن کر حضرت ابوبکرؓ نے عرض کیا: یا رسول اللہﷺ! میرا ازار ایک طرف لٹک جاتا ہے لیکن میں اس کو سنبھالنے کی کوشش کرتا ہوں۔

رسول اللہﷺ نے فرمایا:

انک لست تصنع ذلک خُیلاء۔ 

ترجمہ: تم ایسا ازراہِ تکبر نہیں کرتے ہو۔

(البخاری: 3665)