سنی مہدی و شیعہ مہدی ایک موازنہ
مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبندسُنی مہدی و شیعہ مہدی ایک موازنہ
اصل امام مہدی کون؟
♦وبائی امراض کے پھیلنے اور دیگر جغرافیائی و سیاسی حالات کے پیش نظر عوام میں مختلف ادیان و مذاہب اور مسالک و فرق اپنے اپنے اعتقادات کے مطابق پیشگوئیاں کرنے لگے ہیں جس میں شیعہ روافض کی طرف سے حضرت مہدی کے آنے کے بارے میں زور و شور سے چرچے کیے جارہے ہیں۔
ہم اہلسنّت والجماعت مہدی علیہ الرضوان کی آمد پر کامل یقین رکھتے ہیں، لیکن یہ یاد رہے کہ جسے شیعہ مہدی کہتے ہیں سُنی عقائد میں وہ ہرگز مہدی نہیں اور جسے سُنی مہدی مانتے ہیں شیعہ اس مہدی کے قائل نہیں۔
گویا سُنی مہدی و شیعہ مہدی ایک نہیں بلکہ الگ الگ ہیں۔
چلیئے دیکھتے ہیں سُنی مہدی اور شیعہ مہدی میں کیا فرق ہے۔
سنی مہدی
۔اصل نام "محمد" ہوگا
(ترمذی جلد 2 صفحہ 47)
شیعہ مہدی
نام لینا منع ہے
(اصول کافی- باب انہی عن لاسم)
سنی مہدی
والد کا نام "عبداللہ" ہوگا
(مصنف ابن ابی شیبہ جلد جلد 13 صفحہ197)
شیعہ مہدی
والد کا نام "حسن عسکری" ہے ہے۔
سنی مہدی
والدہ کا نام "آمنہ" ہے
(الاشراتط الساعتہ للبرزنجی)
شیعہ مہدی
ماں کا نام "نرجس" ہے
(تاریخ آئمہ)
سنی مہدی
خلافت حاصل کرنے کو ناپسند کرے گا۔
(ابو داود جلد 2صفحہ 240)
شیعہ مہدی
حکومت سازی کے لیے ہی آئے گا۔
(چودہ ستارے)
سنی مہدی
ان کے ہاتھ پر حجر اسود اور رکن یمانی کے درمیان میں بیت ہوگی۔
(ابو داود جلد 2 صفحہ240)
شیعہ مہدی
سامرہ (سرمن را) کی گار سے باہر آئے گا۔
(چہاردہ معصوم)
سُنی مہدی
مدینہ منورہ کے ایک گاؤں میں پیدا ہوگے۔
(نورالابصار صفحہ)
شیعہ مہدی
سرمن رای یعنی سامرا میں پیدا ہوچکے ہیں اور قریب بارہ سو سال سے چھپے ہوئے ہیں۔
سنی مہدی
حسنی سید ہونگے
(ابو داود)
شیعہ مہدی
حضرت حسن رضی اللہ عنہ بیعت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے بعد منصب امامت سے معزول ہوگئے
(اصول کافی)
لوگوں نے انہیں مذل المومنین کہا (اصول کافی) یعنی امامت ان کی اولاد میں نہیں ہوگی۔
سُنی مہدی
ان کے ساتھ کوئی خط و کتابت یا غیبت صغریٰ و کبریٰ کا معاملہ نہیں۔
شیعہ مہدی
امام کے خفیہ پیغام حجت کا درجہ رکھتے ہیں۔
(حکومت اسلامیہ خمینی صفحہ77)
مہدی کی غیبت صغریٰ میں چار لوگوں کا ان سے سفارتی رابطہ جاری رہا جن میں سے آخری علی بن محمد سویری جن کا انتقال 329ھ میں ہوا ۔ پھر مہدی نے غیبت کبریٰ اختیار کرلی۔
سُنی مہدی
مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ آئیں گے اور بیعت عام خانہ کعبہ میں ہوگی۔
(مجمع الزوائد)
شیعہ مہدی
سامرہ کی غار سے نکلیں گے اور (ابھی ننگا ہوں گے) ان کے ہاتھ پر محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور علی رضی اللہ عنہ بیعت کریں گے۔ نعوذباللہ
(حق الیقین صفحہ 340)
سنی مہدی
ظہور اور بیعت کے وقت ان کی عمر 40 سال ہوگی
(الحاوی للفتاویٰ جلد 2 صفحہ 66)
شیعہ مہدی
غار میں چھپے مہدی کو بارہ سو سال سے بھی کچھ زیادہ عرصہ ہوگیاـ
سُنی مہدی
مکمل لباس میں جیسے مسجد میں آیا جاتا ہے آئینگے۔
(مستدرک جلد 4 صفحہ 51)
شیعہ مہدی
برہنہ حالت میں آئے گا اور آفتاب کے سامنے اسی حالت میں آئے گا اور آواز لگانے والا کہے گا یہ امیرالمومنین ہے
(حق الیقین صفحہ 431 ملا باقر مجلسی)
سُنی مہدی
ان کا ظہور مسلمانوں کے ختم ہونے پر نہیں ہوگا بلکہ جب وہ قلت میں ہوں گے تب ہوگا۔
شیعہ مہدی
جب چالیس مومن کامل رہ جائیں گے تب مہدی آئے گا
(چودہ ستارے نجم الحسن کراروی)
سُنی مہدی
ظہور مہدی کے وقت لوگوں کی عمر کم یا زیادہ ہونے کے بارے میں کوئی تذکرہ حدیث میں موجود نہیں۔
شیعہ مہدی
ظہور کے وقت شیعہ کی عمر ہزار سال ہو گی
(انوارالنعمانیہ)
سُنی مہدی
کہیں مزکور نہیں کہ مہدی کے ظہور کے بعد کسی طبقہ کے ہاں ہرسال لڑکا پیدا ہو۔
شیعہ مہدی
ظہور کے بعد ہر شیعہ کے ہاں ہر سال لڑکا پیدا ہوگا
(انوارالنعمانیہ)
سُنی مہدی
ظہور کے وقت کسی خاص چشمے کے جاری ہونے کا احادیث میں ذکر نہیں ہے۔
شیعہ مہدی
ظہور کے وقت کوفہ کی مسجد سے گھی اور دودھ کے چشمے جاری ہوں گے
(انوارالنعمانیہ)
سنی مہدی
سب سے پہلا کام شام سے مکہ پر چڑھائی کرنے والے سفیانی کے لشکر کا مقابلہ ہوگا
(مستدرک حاکم جلد 4 صفحہ 431)
شیعہ مہدی
جب قائم حاضر ہوگا تو ان کے سامنے سنی کفار کو پیش کیا جائے گا وہ سب سے پہلے سنی علماء کو قتل کرےگا
(حق الیقین جلد 1 صفحہ 527)
سنی مہدی
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امتی کی حیثیت سے تشریف لائیں گے۔
شیعہ مہدی
نئی شریعت لائیں گے اور نئے احکامات جاری کریں گے
(انوار النعمانیہ جلد 13 صفحہ 587)
♦آپ نے ملاحظہ کیا کہ سنی (اہلسنّت) عقائد میں امام مہدی اور شیعہ عقائد میں مہدی یکسر مختلف ہیں۔