حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی افضلیت کا ثبوت یہ ہے کہ نصیریہ نے آپ رضی اللہ تعالی عنہ کو خدا تسلیم کر لیا ہے اگرچہ وہ خدا نہیں تھے مگر پھر بھی افضل تو ضرور تھے۔ رہے آپ کے صدیق و عمر رضی اللہ تعالی عنہما ان کا حال تو آپ کے سامنے ہی ہے۔
مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبند♦️شیعہ مغالطہ نمبر 5♦️
حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ کی افضلیت کا ثبوت یہ ہے کہ نُصیریہ نے آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ کو خُدا تسلیم کر لیا ہے اگرچہ وہ خُدا نہیں تھے مگر پھر بھی افضل تو ضرور تھے۔ رہے آپ کے صدیق و عمر رضی اللہ تعالٰی عنہما ان کا حال تو آپ کے سامنے ہی ہے۔
⬅️جواب اہلسنّت نمبر 1:➡️
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باتفاق فریقین جملہ انبیاء و رُسل سے افضل ہیں لیکن بایں ہمہ آج تک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خُدا اور ابن اللّٰه ہونے کا کِسی نے دعویٰ نہیں کیا اور حضرت عزیر علیہ السلام اور حضرت عیسٰی علیہ السلام کے متعلق یہود و نصاریٰ کے اعتقادات قرآن میں موجود ہیں کہ وہ انہیں خُدا تعالٰی کا بیٹا تصوّر کرتے ہیں اور ان میں بعض لوگ عین اللہ بھی سمجھتے ہیں، پس فرق ظاہر ہے۔
⬅️جواب اہلسنّت نمبر 2:-➡️
عزیر علیہ السلام اور موسٰی علیہ السلام تو پھر بھی نبی تھے لیکن اندھی دُنیا نے تو چاند اور سورج، آگ اور پانی کو بھی خُدا سمجھ لیا۔ پھر کیا شیعہ حضرات ان کی افضلیت کا بھی یقین کریں گے۔؟؟
⬅️ جواب اہلسنّت نمبر 3:➡️
حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ کا جب اپنا اعتقاد یہی ہے کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالٰی عنہ و عُمَر رضی اللہ تعالٰی عنہ مُجھ سے افضل ہیں، تو پھر جھگڑا کیسا۔؟؟