شیعوں اور سنیوں کا ایک ہی مسجد میں ایک ہی وقت میں اپنی اپنی…

شیعوں اور سنیوں کا ایک ہی مسجد میں ایک ہی وقت میں اپنی اپنی جماعت الگ الگ کرنا


سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: کیا شیعوں اور سنیوں کا ایک ہی مسجد میں ایک ہی وقت میں اپنی اپنی جماعت الگ الگ کرنا جائز ہے؟

جواب: دونوں فرقوں کے لوگوں کا ایک ساتھ الگ الگ جماعت کرنا مکروہ تحریمی ہے، نیز زبردست اختلاف و فتنہ کا باعث ہے، اس سے گریز کرنا چاہئے۔

( فتاویٰ قاسمیه: جلد، 7 صفحہ، 439)