Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

رجب کے کونڈے بھرنے کی اصل


سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: رجب کی 22 تاریخ کو کونڈوں کے بھرنے کی اصل کیا ہے اور کس حد تک ٹھیک ہے؟

جواب: اس رسم کو دراصل شیعوں نے 22 رجب کو سیدنا امیر معاویہؓ کی وفات کی خوشی میں ایجاد کیا تھا اُس وقت اہلِ سنت والجماعت کا غلبہ تھا اس وجہ سے یہ اہتمام کیا گیا تھا کہ شیرینی علانیہ نہ تقسیم کی جائے تا کہ راز فاش نہ ہو جائے لیکن جب اس کا چرچا ہوا تو سیدنا جعفر صادقؓ کی طرف منسوب کرکے یہ تہمت ان پر لگادی کہ انہوں نے خود اس تاریخ کو اپنی فاتحہ کا حکم دیا ہے، حالانکہ یہ سب من گھڑت ہے۔ تمام مسلمانوں پر لازم ہے کہ ہرگز ایسی رسم نہ کریں۔

(فتاویٰ قاسمیه: جلد، 2 صفحہ، 493)