دس محرم کو کھچڑا پکا کر لوگوں کو کھلانا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: دس محرم کو کھچڑا پکا کر لوگوں کو کھلانا قرآن کی کونسی آیت اور کونسی حدیث سے حرام ہے؟ حوالہ عنایت فرما کر ہماری رہنمائی فرمائیں۔ تا کہ ہم بدعتیوں کو سمجھا سکیں۔
جواب: دسویں محرم کو شریعت میں روزہ رکھنے کا حکم ہے رسول اللہﷺ نے اس دن روزہ رکھنے کا حکم فرمایا ہے لہٰذا دن میں کھچڑا بنا کر لوگوں کو کھلانا رسول اللّٰہﷺ کے حکم سے مقابلہ آرائی ہے جس کی شریعت اجازت نہیں دیتی۔ اور شام کو افطار کے وقت بعض روایات میں دسترخوان کشادہ کرنے کی ترغیب آئی ہے کہ دن بھر روزہ رکھ کر شام کو افطار میں حسبِ گنجائش اچھا کھانا گھر والوں کو کھلایا جائے، اور دن میں کھچڑا بنا کر لوگوں کو کھلاتے رہنا رسول اللہﷺ کے فرمان کے خلاف ہونے کے ساتھ خارجیوں( دشمنانِ اہلِ بیت) کا شعار ہے۔
(فتاویٰ قاسمیه: جلد، 2 صفحہ، 450)