Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

محرم کے موقع پر لنگر کرنا


سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگ محرم یا کسی اور دوسرے موقع پر لنگر لگاتے ہیں، کیا یہ لنگر کرنا جائز ہے؟

جواب: محرم اور عاشوراء کے موقع پر لنگر لگانا قرآن و حدیث اور آئمہ مجتہدینؒ میں سے کسی سے ثابت نہیں ہے بلکہ محرم کے دن روزہ رکھ کر کچھ نہ کھانا ہی حدیث شریف سے ثابت ہے نیز لوگوں سے چندہ کرکے لنگر کرنا کسی بھی موقع پر جائز نہیں ہے۔

( فتاویٰ قاسمیه: جلد، 2 صفحہ، 449)