Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

دس محرم کو شربت تقسیم کرنا


سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: دسویں محرم کو لوگ شربت بنا کر لوگوں کو تقسیم کرتے ہیں، بعضے اس میں کارِ خیر سمجھتے ہیں۔ معلوم یہ کرنا ہے، کہ اس کا شرعی حکم کیا ہے؟

جواب: دسویں محرم کو شربت تقسیم کرنا قرآن و حدیث اور فقہ کسی سے ثابت نہیں ہے، یہ صرف روافض اور دشمنانِ اسلام کا طریقہ ہے اس کو اس کو کارِ خیر اور ضروری سمجھنا ناجائز اور :مداہنت فی الدین: ہے اگر اہلِ بیت کے غم میں اور ایصالِ ثواب کے لئے کیا جاتا ہے تو شربت پلا کر غم منانا یا ایصالِ ثواب کرنا کوئی معنیٰ نہیں رکھتا، کیونکہ اس دن اہلِ بیت پیاس سے پریشان تھے لہٰذا خاص طور پر دسویں محرم کو شربت پلانے سے اہلِ بیت کے ساتھ دشمنی اور مخالفت واضح ہو جاتی ہے۔

( فتاویٰ قاسمیه: جلد، 2 صفحہ، 442)