Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

محرم میں کھچڑا بنا کر تقسیم کرنے اور اس میں تعاون کرنے کا حکم


سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: محرم میں کھچڑا بنانا کیسا ہے؟ جیسا کہ مراد آباد کے سڑکوں پر ہزاروں دیگیں ایک رات میں پکتی ہیں، اور خوب بانٹا جاتا ہے۔ جو لوگ محرم کا روزہ رکھتے ہیں ان کے گھروں میں بھی پہنچا دیا جاتا ہے؟

جواب: محرم کا کھچڑا بنانا بانٹنا اور اس کو ضروری سمجھنا یہ تمام باتیں بےاصل بدعت اور جہالت پر مبنی ہیں، اس میں ذاتی طور پر حصہ لینا یا مالی تعاون کرنا جائز نہیں۔ اس لئے کہ اس میں در پردہ ایک سنت کی مخالفت ہے۔ کیونکہ اس دن روزہ رکھنا سنت ہے، اور اس میں حصہ لینا ایک بدعت کا تعاون کرنا ہے۔

(فتاویٰ قاسمیه: جلد، 2 صفحہ، 440)