عائشہ و اسماء رضی اللہ عنہما کا کردار
علی محمد الصلابیعائشہ و اسماء رضی اللہ عنہما کا کردار
صحیح تربیت کے نتیجے میں ان دونوں کا عظیم کردار سامنے آیا، بایں طور کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت کی رات ابوبکر رضی اللہ عنہ کے گھر تشریف لائے، تو دونوں نے کھانا تیار کیا، عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ((فجہزناہما)) ہم نے آپ دونوں یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کے لیے توشہ تیار کیا اور اس کو تھیلے میں رکھا اور اسماء نے اپنا کمر بند پھاڑ کر اس کو باندھا، جس کی وجہ سے ان کا ذات النطاقین نام پڑ گیا۔
(البدایۃ والنہایۃ: جلد، 3 صفحہ، 182)