Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

عبداللہ بن ابوبکر رضی اللہ عنہما کا کردار

  علی محمد الصلابی

عبداللہ بن ابوبکر رضی اللہ عنہما کا کردار

انہوں نے دشمن کی نقل وحرکت کے انکشاف اور سچی مخبری کا کردار ادا کیا۔ آپ کے والد نے آپ کو محبت دین اور اس کی نصرت و تائید، پوری بصیرت، روشن ذہانت اور کامل فطانت کے ساتھ کرنے کی تربیت دی تھی، اس سے تربیت کے سلسلہ میں ابوبکر رضی اللہ عنہ کے اہتمام کامل کا پتہ چلتا ہے۔ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ان کے لیے ہجرت سے متعلق جو ڈیوٹی لگائی تھی اس کو بہترین طریقہ سے انجام دیا۔ بایں طور کہ مکہ والوں کی مختلف مجلسوں اور محفلوں میں شریک ہوتے، ان کی باتوں کو غور سے سنتے اور شام کو غار میں پہنچ کر رسول اللہﷺ اور اپنے والد کو ان تمام باتوں سے مطلع کرتے جو مکہ والوں کے ذہنوں میں گردش کرتی تھیں اور جن کی تدبیر میں وہ لگے ہوتے تھے۔ عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اپنی ذمہ داری اس خوش اسلوبی کے ساتھ ادا کی کہ کسی کو آپ پر ذرا بھی شک نہ ہوا۔ غار کے پاس پہرا دیتے ہوئے رات گذارتے اور جب صبح قریب ہوتی تو مکہ پہنچ جاتے۔ کوئی اس کو محسوس نہ کر سکا۔(السیرۃ الحلبیۃ: جلد، 2 صفحہ، 213 البدایۃ والنہایۃ: جلد، 3 صفحہ، 182)