دسویں محرم کو حلیم بنانے اور تقسیم کرنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: محرم کی دسویں تاریخ کو یا اس سے قبل حلیم وغیرہ بنوا کر تقسیم کرنا اور خود کھانا درست ہے یا نہیں؟
جواب: حلیم کا التزام عاشوراء محرم کے ساتھ بدعت و ضلالت ہے، اس دن حلیم بنانا اور تقسیم کرنا سب کا ترک لازم ہے، اور یہ طریقہ خارجیوں کا شعار ہے۔
(فتاویٰ قاسمیه: جلد، 2 صفحہ، 435)