دسویں محرم کو کھچڑا بنانے اور اس کے کھانے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: محرم کی دس تاریخ کو کھچڑا پکانا سیدنا حسینؓ کے نام سے اور اس کا لوگوں کو کھلانا اور کھانا کیوں منع ہے؟
جواب: محرم کی دس تاریخ میں کھچڑا بنانا اس لئے جائز نہیں ہے کہ غیر اللہ کے نام سے کوئی بھی چیز پکائی جائے تو وہ شرعاً ناجائز اور حرام ہوتی ہے،
قال اللہ تعالیٰ حرمت عليكم الميتة والدم و لحم الخنزير و ما اهل لغيرالله به
(فتاویٰ قاسمیه: جلد، 2 صفحہ، 430)