سیرت سیدنا علی رضی اللہ عنہ - دفاعِ اہلِ سنت | دفاع اسلام

سیرت سیدنا علی رضی اللہ عنہ

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

صفحہ 8 از 8

یاد رہے کہ یہ سب روایات ضعیف ہیں ان کے ثبوت کی کوئی دلیل نہیں۔ اشعثؓ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے مخلص اور وفادار ساتھی تھے جنہوں نے جنگ صفین اور معرکہ نہروان میں خوارج سے بھرپور جنگ لڑی ہے اور سیدنا علیؓ اور آپ کے اہلِ بیت سے اپنے تعلقات مضبوط تر بنائے ہیں۔ آپ نے اپنی بیٹی حضرت علیؓ کے صاحبزادے حضرت حسنؓ کے نکاح میں دے دی اور جب رخصتی ہوئی تو اہلِ کندہ نے اشعث کے دروازہ تک عقیدت کی چادریں بچھا دیں۔

(تہذیب الکمال: جلد، 3 صفحہ، 393/394 الطبقات ابن سعد: جلد، 6 صفحہ، 23)

سیدنا علیؓ کی شہادت کے چالیس دن بعد اشعث بھی وفات پا گئے اور حسین بن علی بن ابی طالبؓ نے نماز جنازہ پڑھائی۔

(الکامل فی التاریخ: جلد، 3 صفحہ، 444)

سیدنا علیؓ کے خاندان کے کسی فرد سے یہ ثابت نہیں ہے کہ انہوں نے اشعثؓ پر کبھی یہ تہمت لگائی ہو یہ تہمت روافض لعینوں نے ان کے سر تھوپی ہے۔


صفحہ 8 از 8