کلمہ طیبہ (شیعہ کتب سے 25 دلائل اور اسکینز) - دفاعِ اہلِ…

کلمہ طیبہ (شیعہ کتب سے 25 دلائل اور اسکینز)

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

صفحہ 3 از 3

اس عبارت سے معلوم ہوتا ہے کہ حضورﷺ کے گھر میں بھی اہل سنت والا کلمہ پڑھا جاتا تھا۔

اکیسویں شہادت:

درمیان دو دیدہ اش نوشتہ است لَآ اِلٰهَ اِلَّا ﷲُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ ﷲ

براق کی دو آنکھوں کے درمیان اہل سنت والا کلمہ لکھا ہو اتھا۔

(حیات القلوب: جلد 2صفحہ 797)

بائیسویں شہادت:

عن ابی عبداللہ قال کان ذالک الکنز لوحا من ذہب فیہ مکتوب بسم اللہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ

(تفسیر قمی: صفحہ401)

امام ابو عبداللہ سے روایت ہے فرمایا یتیموں کی کنز میں ایک لوح سونے کی تھی اس میں اہلِ سنت والا کلمہ لکھا ہوا تھا۔

تئیسویں شہادت:

اشْهَدُ اَنْ لَآ اِلٰهَ اِلَّا اللّهُ وَاَنَّ مُحَمَّدً عَبْدُہُ وَرَسُولَهُ

(الدرہ النجفیہ: صفحہ 229)

اور کہا اشْهَدُ انْ لَآ اِلٰهَ اِلَّا اللّهُ وَاَنَّ مُحَمَّدً رَسُولُ اللہ

چوبیسویں شہادت:

تفسیر عیاشی اور انحصال میں جناب رسولﷺ سے یہ حدیث مروی ہے کہ جس شخص میں یہ چار خصلتیں ہوں گی، اس کو خد اکے سب سے بڑے نور میں جگہ ملے گی، اس کے ایمان کی سپر یہ کلمہ ہو لَآ اِلٰهَ اِلَّا ﷲُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ ﷲ

(ترجمہ مقبول: صفحہ 45)

پچیسویں شہادت:

قلم سے فرمایا کہ لکھ توحید میری، یہ سن کر قلم بے ہوش ہوا تا آنکہ ہزار برس مدہوش رہا آخر کار جب بحکم پرور دگار اس کو قرار آیا ،اور افاقہ ہوا عرض کی پرور دگار کیا لکھوں اور کس طرح ماہیت اس کی پہچانوں؟ تب صمد، صمدیت اللہ نے وحی کی کہ لکھ: لَآ اِلٰهَ اِلَّا ﷲُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ ﷲ

(غزوات حیدری: صفحہ 9)

یہ پچیس شہادتیں حقیقی کلمہ طیبہ کی حقانیت کے سلسلے میں پیش خدمت ہیں۔ دعا ہے کہ خدا تعالیٰ اصلی کلمے کے پڑھنے اور ان دو اجزاء سے زیادہ نہ بڑھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین



صفحہ 3 از 3