مُحَمَّدٌ رَّسُوۡلُ اللّٰهِ وَالَّذِيۡنَ مَعَهٗۤ اَشِدَّآءُ عَلَى الۡكُفَّارِ رُحَمَآءُ بَيۡنَهُمۡ(سورۃ الفتح آیت 29)
هُوَ الَّذِىۡۤ اَيَّدَكَ بِنَصۡرِهٖ وَبِالۡمُؤۡمِنِيۡنَ۞
وَاَلَّفَ بَيۡنَ قُلُوۡبِهِمۡ لَوۡ اَنۡفَقۡتَ مَا فِى الۡاَرۡضِ جَمِيۡعًا مَّاۤ اَلَّفۡتَ بَيۡنَ قُلُوۡبِهِمۡ وَلٰـكِنَّ اللّٰهَ اَلَّفَ بَيۡنَهُمۡ(سورۃ الانفال آیت 62، 63)
اور ان جیسی دیگر آیات موجود ہیں جن میں اللہ تعالیٰ نے خود فرمایا ہے کہ:
محمدﷺ اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں، وہ کافروں کے مقابلے میں سخت ہیں۔ اور آپس میں ایک دوسرے کے لیے رحم دل ہیں۔
اور فرماتے ہیں کہ: وہی تو ہے جس نے اپنی مدد کے ذریعے اور مؤمنوں کے ذریعے تمہارے ہاتھ مضبوط کئے۔ اور ان کے دلوں میں ایک دوسرے کی اُلفت پیدا کر دی۔ اگر تم زمین بھر کی ساری دولت بھی خرچ کر لیتے تو ان کے دِلوں میں یہ اُلفت پیدا نہ کر سکتے، لیکن اللہ نے ان کے دلوں کو جوڑ دیا۔
اب اللہ تعالیٰ تو واضح الفاظ میں یہ فرما رہے ہیں کہ ہم نے نبی کریمﷺ کے ساتھ بیٹھنے والے اہل ایمان کے دلوں میں ایسی محبت پیدا کر دی ہے جس کی برکت سے وہ ایک دوسرے کے لیے رحم دل بن گئے اور آپس میں شیر و شکر ہو گئے ہیں مگر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر زبان دراز کرنے والا یہ تقیہ باز محض چیخ و پکار کے زور پر یہ باور کرانا چاہتا ہے کہ نہیں نہیں نبی کریمﷺ کی مبارک و مقدس جماعت تو آپس میں شیر و شکر تھی ہی نہیں!!
بھلا بتائیے کیا امت اسلام قرآن پاک جیسی کتاب کو چھوڑ کر اس نوراللہ شوستری کی بات کو مان سکتی ہے؟؟؟ ہرگز نہیں امت اتنی گئی گزری نہیں کہ وہ اللہ کے مقابلے میں کسی اللہ کے دشمن کی بات کو قبول کر جائے گی۔
باقی رہ گیا معاملہ سیدہ طیبہ طاہرہ بنت رسولﷺ کی قبر کا معاملہ! تو اس سیاہ نصیب شخص سے بھلا کوئی پوچھ سکتا ہے کہ کیا جنت البقیع میں سیدہ کی قبر سیدنا ابوبکر صدیقؓ نے بنائی تھی؟
یا سیدہ فاطمہؓ کی بقیع میں تدفین سیدنا ابوبکر صدیقؓ نے کی تھی؟
اگر نہیں تو یہ اعتراض سیدھا سیدنا علیؓ پر ہوا جنہوں نے سیدہ فاطمہؓ کی قبر اور تدفین بقیع میں کی۔ تو کیا سیدنا حیدر کرارؓ کو نبی کریمﷺ کے فرمان کا علم نہیں تھا؟
یا انہوں نے جان بوجھ کر فرمانِ رسولﷺ کی مخالفت کی؟
مگر دشمنانِ صحابہؓ کو اس سے کیا غرض کہ اعتراض سیدنا حیدر کرارؓ کی ہستی پر ہو رہا ہے یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر!
ان کو تو بس قرآن پاک کے حکم کو کسی نہ کسی طرح سے غلط دکھا کر ملتِ اسلامیہ کو گمراہ کرنا ہے اور بس۔