Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

کیا محسن بن علی رضی اللہ عنہ کو شہید کیا گیا؟

  مولانا اقبال رنگونی صاحب

کیا محسن بن علیؓ کو شہید کیا گیا؟؟؟

سیدہ فاطمہؓ کے ایک بیٹے کا نام محسن تھا جو بچپن ہی میں فوت ہو گیا تھا۔

 (نسبِ قریش: صفحہ، 25)

حافظ ابنِ عبد البر مالکیؒ (463ھ) نے الاستیعاب میں ان کا ذکر کیا ہے کہ جب سیدہ فاطمہؓ کے ہاں تیسرا بیٹا پیدا ہوا تو حضورﷺ تشریف لائے اور ان کا نام پوچھا تو بتایا گیا کہ ان کا نام حرب رکھا ہے، آپ نے فرمایا اس کا نام محسن ہے اور فرمایا کہ میں نے ان سب کے نام ہارون عَلیہ الســـــلام کے بچوں کے ناموں کی طرح رکھے ہیں ان کے نام شبر،شبیر اور مشبر تھے ۔

فلما ولد الثالث جاء النبيِّﷺ فقال آرونی ابنی ماسمیتوہ قلت حربا قال بل ھو محسن ثم قال انی سمیتھم باسماء ولد ھارون عَلیہ الســـــلام شبر و شبیر و مبشر

(الزریة الطاہرة النبوية صفحہ، 68 الاستیعاب جلد، 1 صفحہ، 369)

 امام حاکمؒ نے مستدرك (جلد، 3 صفحہ، 180)

میں اور علّامہ عزالدین بن اثیرؒ نے بھی اسد الغایة میں اس کا ذکر کیا ہے۔

 (دیکھئے جلد، 2 صفحہ، 25) 

امام طبرانیؒ اور ابنِ عساکرؒ نے سیدنا علیؓ سے روایت نقل کی ہے کہ آنحضرتﷺ نے نہ صرف یہ کہ ان تینوں بچوں کے نام مبارک رکھے بلکہ ان کے بال بھی حلق کیے گئے ان کا عقیقہ ہوا اور ان کے ختنے بھی ہوئے تھے۔

عن علی اما حسن و حُسین و محسن فانما سماھم رسول اللہ ﷺ وعق عنھم و حلق رؤوسھم و تصدیق بوزنھا وأمر بھم فسروا و ختنوا

 (رواہ الطبراني فی الکبیر موسوعة آثار الصحابةؓ: جلد، 2 صفحہ، 82)

اس سے شیعہ علماء کے وہ تمام بیانات اور الزمات غلط ثابت ہوتے ہیں جو انہوں نے سیدنا عمر فاروقؓ پر لگائے کہ انہوں نے سیدہ فاطمہؓ کے گھر کا دروازه گرایا تھا جس سے آپ کا حمل ضائع ہو گیا تھا وہ حمل محسن نامی بچہ کا تھا پھر وہ یہ الزام بھی لگاتے ہیں سیدنا عمرؓ نے راستے میں سیدہ فاطمہؓ کو ٹھوکر ماری تھی جس سے وہ حمل ساقط ہو گیا ۔ 

 (بحارالانوار: صفحہ، 101 کتاب الفتن)

 سوال یہ ہے کہ اگر ساقط ہونے والا بچہ محسن تھا جو کبھی گھر کے دروازہ گرائے جانے پر فوت ہوا اور کبھی راستے پر ٹھوکر مارنے پر ساقط ہوا تو حضورﷺ کی حیات مبارک میں سیدہ فاطمہؓ کے ہاں پیدا ہونے والا تیسرا بیٹا کون تھا؟ حضورﷺ نے آخر کس بچے کا نام محسن رکھا تھا؟