Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

مسجد کی مرمت کے لئے غیر مسلم کی رقم


سوال: ایک مسجد کی مرمت کے لئے ایک غیر مسلم نے رقم دی ہے۔ تو کیا وہ رقم مسجد پر صرف ہو سکتی ہے یا نہیں؟ اگر نہیں ہو سکتی تو اس رقم کو کس مد میں لایا جائے؟

جواب: کافر اگر قرابت کی نیت سے تعمیر مسجد کے لیے چندہ دے تو فی نفسہ جائز ہے لیکن کافر کا چندہ لینے میں ان کا اہلِ اسلام پر احسان ہو گا اور مسلمان اپنے شعائر کی تعمیر وغیرہ میں ان کے ممنون ہوں گے۔ اس وجہ سے کافر کا چندہ لینا جائز نہیں کافر کا جو چندہ لیا ہے واپس کر دے۔

(فتویٰ مفتی محمودؒ: جلد، 1 صفحہ، 712)