کیا حضرت امیر معاویہؓ کو حضورﷺ نے بد دعا دی؟ - ردِ رافضیت |…

کیا حضرت امیر معاویہؓ کو حضورﷺ نے بد دعا دی؟

  مولانا ابوالحسن ہزاروی

صفحہ 6 از 6

اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جو فرمایا تھا سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو وہ تھا انکا پیٹ نہ بھرے تو اگر انکا پیٹ دنیا میں بھرا رہتا تو اس حدیث کے  مطابق وہ قیامت کے دن بھوکے رہتے اسی لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا دی کہ انکا پیٹ نہ بھرے کیوں کہ پیٹ بھرنے والے قیامت کے دن بھوکے رہیں گے اب بتائیں یہ دعا ہے یا نہیں؟ 

ابن بطال رحمۃاللہ نے فرمایا

پیٹ نہ بھرے بددعا نہیں۔

امام نووی رحمۃاللہ نے فرمایا:

امام مسلم یہی سمجھیں ہیں کہ یہ بددعا نہیں ہے۔

امام ابن عساکر رحمۃاللہ نے فرمایا

پیٹ نہ بھرے یہ بددعا نہیں۔

امام ذھبی رحمۃاللہ نے فرمایا

پیٹ نہ بھرے یہ بددعا نہیں۔

علامہ البانی رحمۃاللہ نے فرمایا

پیٹ نہ بھرنا یہ بددعا نہیں۔

امام ابن کثیر رحمۃاللہ نے فرمایا

پیٹ نہ بھرنا یہ بددعا نہیں

فرمان رسول اور علماء محدثین کے اقوال سے یہ معلوم ہوا کہ اے اللہ! معاویہ کا پیٹ نہ بھرے ،یہ جملہ بددعا نہیں بلکہ دعا ہے، پیٹ بھرا ہونا تنقیص کا باعث ہے نہ کہ پیٹ نہ بھرنا جیسا کے اوپر آحادیث سے ثابت ہو چکا ہے

نوٹ: آحادیث میں ہے جسکا دنیا میں پیٹ بھرا ہوگا وہ قیامت کے دن بھوکا ہوگا

اب مرزا کے مقلدین مجھے بتائیں میں انکے لیے کیا دعا کروں؟

اللہ تمہارا پیٹ دنیا میں بھر دے یا کھبی نہ بھرے۔

معاويہ رضی الله عنہ کا پیٹ نہ بھرے حدیث

 معاويہ بن أبی سفيان رضی الله عنه

علامہ ناصر الدین البانی رحمۃاللہ (1420-1332ھ)فرماتے ہیں:

وَقَدْ یَسْتَغِلُّ بَعْضُ الْفِرَقِ ہٰذَا الْحَدِیثَ، لِیَتَّخِذُوا مِنْہُ مَطْعَنًا فِي مُعَاوِیَۃَ رَضِيَ اللّٰہُ عَنْہُ، وَلَیْسَ فِیہِ مَا یُسَاعِدُہُمْ عَلٰی ذٰلِکَ، کَیْفَ؟ وَفِیہِ أَنَّہٗ کَانَ کَاتِبَ النَّبِيِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہَ وَسَلَّمَ؟

 ’’بعض گمراہ فرقے اس حدیث کو غلط استعمال کرتے ہوئے اس سے سیدنا معاويہؓ کی تنقیص ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں، حالانکہ اس حدیث میں ایسی کوئی بات ہی نہیں جو ان گمراہوں کی تائید کرتی ہو۔ اس حدیث سے  سیدنا معاويہؓ کی تنقیص کیسے ثابت ہو گی اس میں تو یہ ذکر ہے کہ آپ نبی اکرمﷺ کے کاتب وحی تھے۔‘‘

(سلسلۃ الأحادیث الصحیحۃ وشيء من فقہہا وفوائدہا : 82)

صفحہ 6 از 6