Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

مرزا کی طرف سے سیدنا عقیل ؓ صحابی رسول کی گستاخی۔

  سلفی فائیٹر

مرزا کی طرف سے سیدنا عقیل ؓ صحابیِ رسول کی گستاخی

 مسٔلہ157 پارٹ 2 کے وقت 1 منٹ اور 22 سیکنڈ پہ انجینئر علی مرزا سے سیدنا عقیلؓ کے متعلق سوال ہوا کہ وہ بھی اہلبیت ہیں اور سیدنا علیؓ کے بھائی تھے لیکن وہ معاویہؓ کے ساتھ تھے یہ بات مرزا صاحب سے برداشت نہ ہوئی
 تو مرزا نے کہا کہا عقیل کی Mentality میں آپکو بتا دیتا ہوں کہ اسامہ بن زیدؓ نے جب پوچھا اے اللہ کے رسولﷺ ! کیا آپ مکہ میں اپنے ( آبائی ) گھر میں قیام فرمائیں گے ؟ آپﷺ نے فرمایا :’’ کیا عقیل نے ہمارے لیے احاطوں یا گھروں میں سے کوئی چیز چھوڑی ہے" (صحیح مسلم:3294)

مرزا نے یہاں اپنی بازاری زبان استعمال کی اور یوں ترجمہ کیا کہ عقیلؓ ہر چیز ہی بیچ کے کھا گیا  ہے سارے بنو ہاشم کی جائیداد سب کچھ بیچ کے کھا گیا ہے

یہ ایک صحابیِ رسولﷺ کی بدترین گستاخی تھی جسے مرزا کے مقلدین خاموشی سے سنتے رہے

 حالنکہ ہم ہزار دفعہ یہ بات انکو بتا چکے ہیں کہ یہ بات رسول اللہﷺ نے تب فرمائی تھی جب سیدنا عقیلؓ مسلمان نہیں ہوئے تھے اور جب کوئی مسلمان نہ ہوا ہو تو اس وقت رسول اللہﷺ کسی کے متعلق کچھ بھی فرما دیں اسکو انکے مسلمان ہونے کے بعد اس فرمان کی روشنی میں ہرگز نہیں دیکھا جائے گا یا انکے قبول اسلام سے قبل کا کوئی واقعہ لے کر انہیں برا بھلا ہرگز نہیں کہا جائے گا

مثال کے طور پر جس طرح سیدنا عکرمہؓ  جو کہ ابو جہل کے بیٹے تھے یہ بھی جب مسلمان نہیں ہوئے تھے تو رسول اللہﷺ نے انکے متعلق یہ فرمایا ہوا تھا "عکرمہ خانہ کعبہ کے پردوں کے پیچھے بھی چھپا ہوا ہو تب بھی اسکی گردن اڑا دو"

(نسائی:4072)

تو کیا اب ہم سیدنا عکرمہؓ کے متعلق رسول اللہﷺ  کے ان الفاظ کو پیش کر کے وہ مطلب لے سکتے ہیں جو آپ سیدنا عقیل ؓ کے متعلق رسول اللہ ﷺ کے وہ الفاظ پیش کر کے لیتے ہیں؟


ڈاؤن لوڈ