سوال: کسی مسلمان کے فوت ہونے کے وقت کی اولاد مسلمان سمجھی جائے گی یا چار ماہ بعد بغرض لالچ جائیداد مسلمان ہونے کے مدعی اولاد کو بھی مسلمان اولاد میں شامل کیا جائے گا؟
جواب: جو اولاد متوفی کے چار ماہ بعد مسلمان ہو گئی ہے، ان کو مسلمان ہو جانے کے بعد متوفی کے ترکہ میں حصہ نہیں ملے گا، جبکہ وہ بوقتِ فوتگی کفریہ عقائد پر قائم تھی۔
(فتاویٰ مفتی محمودؒ: جلد، 12 صفحہ، 252)