محرم کے رسموں میں شرکت کرنا
سوال: سیاہ کپڑے رنگنا، تعزیہ کے لئے کپڑے پھاڑنا نیز رخساروں اور ہاتھوں کو سیاہ کرنا، گریبان پھاڑنا چہرہ نوچنا سر پر خاک ڈالنا سینہ کوبی کرنا، رانوں پر ہاتھ مارنا، پیٹنا قبروں پر آگ جلانا یہ سب افعال زمانہ قبل از اسلام جاہلیت کے ہیں، رسوم اور محض باطل ہیں۔
جواب: کسی اہلِ سنت والجماعت کو شیعوں سے دھوکہ ہونا اور ان رسومات میں شریک ہونا سخت ناجائز اور گمراہی ہے۔ تمام اہلِ اسلام کو ان سے احتراز لازم ہے۔ بلکہ جہاں تک ممکن ہو آئینی طریقے سے ان بدعت کو مٹانے اور سنت طریقے کو قائم کرنے کی کوشش کریں۔
(فتاویٰ مفتی محمودؒ: جلد، 1 صفحہ، 251)