10 محرم کو سیدنا حسینؓ کی شہادت بیان کرنے اور سبیل لگانے اور اس میں چندہ دینے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ: محرم میں عاشورہ وغیرہ کے روز شہادت بیان کرنا مع اشعار بروایتِ صحیحہ بھی ونیز سبیل لگانا اور چندہ دینا اور شربت دودھ بچوں کو پلانا درست ہے یا نہیں؟
جواب: یہ سب اُمور مذکورہ بدعت ہیں جن کا احادیث میں ثبوت نہیں ہے اور نہ خیر القرون میں یہ اُمور معمول بہا تھے۔ احادیث صحیحہ میں عاشورہ کے دن صرف روزہ رکھنے کا ذکر ہے روزہ اسی تاریخ کو 9 یا 11 کا روزہ ملا کر رکھنا مسنون ہے اور بس
باقی سیدنا حسینؓ کی شہادت متبرک دن میں ہوئی نہ یہ کہ دن کو تبرک ان کی شہادت سے حاصل ہوا اس شہادت کو بروایتِ صحیح بیان کرنا بھی ان دنوں جائز نہیں۔ تشبیھا بروافض
(فتاویٰ مفتی محمودؒ: جلد، 11 صفحہ، 208)