شیعوں کا سنیوں کی مسجد میں مجلس کرانا اور روپے خرچ کرنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ: ایک مسجد جو کہ اہلِ سنت والجماعت ہی کی بنائی ہوئی ہے اور ہمیشہ سے سنیوں کے قبضہ میں ہے اور متولی بھی سنی ہے لیکن اب ایک سال کا عرصہ ہوا ہے کہ چند اہلِ تشیع نے اس مسجد میں ایک مرتبہ مجلس بھی پڑھائی تھی اور اپنے خرچہ سے اس مسجد میں فرش بھی لگوایا ہے۔ تو سوال یہ ہے کہ شیعہ کے خرچہ سے فرش لگوانے سے اب اس مسجد میں ازروئے شرع نماز پڑھنا اہلِ سنت کے لئے جائز ہے یا نہیں؟
جواب: اہلِ سنت والجماعت کیلئے اس مسجد میں نماز پڑھنا درست ہے اور یہ مسجد اہلِ سنت والجماعت ہی کی ہے۔ ان پر لازم ہے کہ آئندہ کیلئے شیعہ کی امداد مسجد کے بارے میں قبول نہ کرے اور بہتر یہ ہے کہ فرش کا خرچہ شیعہ کو دے دیا جائے۔
(فتاویٰ مفتی محمودؒ: جلد، 10 صفحہ، 54)