شیعہ کے ذبیحہ کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ: جو لوگ صحابہ کرام رضوان اللّٰہ علیہم اجمعین کو بُرا کہتے ہیں یعنی شیعہ، ان کے ذبیحہ جانور کا گوشت کھانا درست ہے کہ نہیں؟
جواب: جو شیعہ امورِ دین میں سے کسی مسئلہ ضروریہ کا انکاری ہو مثلاً: سیدنا علیؓ کی اُلوہیت کا قائل ہو یا حضرت جبرائیلؑ کے وحی لانے میں غلطی کا قائل ہو یا صحبتِ صدیقِ اکبرؓ کا منکر ہو یا سیدہ عائشہؓ پر بہتان باندھتا ہو، وہ کافر ہے اور اس کا ذبیحہ حلال نہیں اور جو ایسا نہیں اس کا ذبیحہ حلال ہے۔
(فتاویٰ مفتی محمودؒ: جلد، 9 صفحہ، 551)