سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی شان سیدنا على رضی اللہ…

سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی شان سیدنا على رضی اللہ عنہ کی زبان سے

  سید نظیر احمد بخاری

صفحہ 2 از 4

 خُطبہ: اے ابوبکرؓ تم پر خدا کی رحمت ہو تم رسول ﷺکے محبوب مونس، رفیق، معتمد، راز دار اور مشیر تھے، تم مسلمانوں میں سب سے پہلے ایمان لائے، تمہارا ایمان سب سے زیادہ خالص اور تمہارا یقین سب سے زیادہ استوار تھا، تم سب سے زیادہ الله سے ڈرنے والے اور دین کے معاملہ میں سب سے زیادہ تکلیف اٹھانے والے تھے، رسول اللہﷺ کی خدمت میں سب سے زیادہ حاضر باش، اسلام پر سب سے زیادہ شفیق، اصحابِ رسول اللہﷺ کے لیے سب سے زیادہ بابرکت، رفاقت میں سب سے بہتر، سب سے زیادہ صاحبِ مناقب، فضائل کی دوڑ میں سب سے آگے درجہ میں سب سے بلند سب سے قریب وسیلہ اور رسولﷺ سے سب سے زیادہ مشابہ، سیرت میں، ہیئت میں، مہربانی میں اور فضل میں، قدر و منزلت میں سب سے بلند اور آپﷺ کے نزدیک سب سے بڑھ کر معتمد، الله تعالیٰ تم کو اسلام اور رسولﷺ کی جانب سے جزائے خیر دے، تم رسولﷺ کے نزدیک منزلہ سمع و بصر تھے، تم نے رسول اللہﷺ کو اُس وقت سچا مانا جب سب نے آپ کو جھوٹا کہا، اس لیے اللہ نے اپنی وحی میں تمہارا نام صدیق رکھا،چنانچہ فرمایا:

وَالَّذِي جَاءَ بِالصِّدْقِ وَصَدَّقَ بِهٖ

یعنی اور وہ جو سچ کو لایا اور جسں نے اس کی تصدیق کی۔

(تفسیر مجمع البیان:الَّذِي جَاءَ بِالصِّدْقِ وَصَدَّقَ بِهٖ ابوبکرٍ: جلد نمبر 8 صفحہ498)

صفحہ 2 از 4