صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا بلند مقام - دفاعِ…

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا بلند مقام

  پروفیسر نقیہ کاظمی

صفحہ 4 از 4

ونَکُفُّ عن ذکرِ الصحابہ الا بِخَیرٍ۔

ترجمہ: اور ہم صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا ذکر بھلائی کے سوا کسی اور طرح کرنے سے زبان بند رکھیں گے۔

گویا اہلِ حق اور اہلِ باطل کے درمیان امتیاز کا معیار صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا ذکر بالخیر ہے جو شخص ان حضرات کی غلطیاں چھانٹتا ہو ان کو مورد الزام قرار دیتا ہو اور ان پر سنگین اتہامات کی فرد جرم عائد کرتا ہو وہ اہلِ حق میں شامل نہیں ہے۔ اہلِ حق کی شان تو یہ ہے کہ اگر ان کے قلم و زبان سے کوئی نامناسب لفظ نکل جائے تو تنبیہ کے بعد فوراً حق کی طرف پلٹ آئیں۔ حق تعالیٰ جل ہمیں اور ہمارے تمام مسلمان بھائیوں کو ہر زیغ و ضلال سے محفوظ فرمائے اور اتباع حق کی توفیق بخشے۔

رَبَّنَا لَا تُزِغۡ قُلُوۡبَنَا بَعۡدَ اِذۡ هَدَيۡتَنَا وَهَبۡ لَنَا مِنۡ لَّدُنۡكَ رَحۡمَةً اِنَّكَ اَنۡتَ الۡوَهَّابُ۞ وصلی اللہ تعالیٰ علی خیر خلقہ محمد وَ علی آلہٖ وأصحابہ وأتباعہٖ اجمعین۔ آمین


صفحہ 4 از 4