آخر حق کس کے پاس؟؟؟ داستانِ ہدایت حضرت مولانا عرفان حیدر…

آخر حق کس کے پاس؟؟؟ داستانِ ہدایت حضرت مولانا عرفان حیدر عابدی

  مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبند

صفحہ 3 از 5

میں اپنی کار میں بیٹھ کر مناظراسلام الحاج علامہ عبدالستار تونسوی صاحب کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے کہا حضرت تونسوی صاحب تم شیعہ کو چیلنج کرتے ہو اور آج شیعوں کا پڑھا ہوا تمہارے دروازے پر آیا ہے(اللہ ان کی عمر دراز کرے) انہوں نے کہا *عابدی صاحب!* بیٹھ جا یہ میرے پاس شیعہ کی کتب پڑی ہیں بیٹھ دیکھتا جا تحقیق کرتا جا،مسئلہ *فدک پر بحث ہوئی،مسئلہ خلافت پر بحث ہوئی،قرآن پر بحث ہوئی،الصلوۃ خیر من النوم پر بحث ہوئی،ماتم پر بحث ہوئی،خدا کی قسم! علامہ تونسوی صاحب نے میرے سامنے حق کو باطل کو واضح کردیا اور ثابت کردیا کہ علیؓ و صدیقؓ بھائی ہیں، علیؓ و فاروقؓ بھائی بھائی ہیں،علیؓ عثمانؓ بھائی بھائی ہیں،شیعہ کہتے ہیں صرف حضرت علیؓ و فاطمہؓ حسنؓ و حسینؓ اہل بیت ہیں اس دن مجھے پتہ چلا ا ازواج بھی اہل بیت ہیں۔علیؓ و فاطمہؓ و حسنؓ و حسینؓ بھی اہل بیت ہیں۔* 

♦️*ایک ملنگ سے ملاقات* ♦️

ایک ملنگ سے میری ملاقات ہوئی اس نے کہا  عابدی صاحب! میں نے سنا ہے کہ تم نے کہا ہے کہ عائشہ بھی اہل بیت ہے حالانکہ فاطمؓہ کے سوا تو اہل بیت میں کوئی عورت ہے ہی نہیں،میں نے کہا اہل بیت کون ہوتے ہیں؟اس نے کہا اہل بیت گھر والی ہوتی ہے،میں نے کہا کہ عائشہؓ پھر باہر والی ہے؟

♦️*امی عائشہؓ تیرے سفارش کرسی* ♦️

میرے دوستوں! آج تو میں تم کو داستان سنانے  آیا ہوں پھر کبھی ملاقات ہوئی تو تقریر کروں گا میں پرانی طرزیں بھی سنا سکتا ہوں بلکہ میرے محترم حق نواز جھنگوی کی موجودگی میں،میں تقریر کر رہا تھا میں نے پرانی طرز لگائی

 *صغریٰ تیڈے سجڑاں دی ۔۔۔۔آج شام تیاری اے* 

جب میں نے یہ الفاظ کہے  تو انہوں نے میری کمر پر ہاتھ مارا اور فرمانے لگے " *عابدی صاحب! اگر سنی ہو یا ایں تے اناں طرزاں نوں بھلا۔۔۔۔ اناں قصے تے کہانڑیاں نوں بھلا،۔۔۔اناں مرثیے تے دوہڑیاں نوں بھلا، آج تے صدیق دی وکالت کر،اگر اک آدمی دے زہن اچ تیری گل بہہ گئی تے کل اماں عائشہ صدیقہؓ تیری سفارش کرسی* "

میرے دوستوں !رب کعبہ کی قسم اس دن کے بعد میں نے وہ طرزیں بھلا دیں اور پرانے دوستوں کو بھلا دیا اور داڑھی بھی نبی سنت کے مطابق رکھ لی،شیعہ مذہب میں تو اتنی داڑھی واجب ہے جو چالیس گز سے نظر آ جائے دعا کرو اللہ مجھے پکا اور سچا سنی بنا دے۔

♦️ *مولانا قاضی مظہر صاحب کی خدمت میں* ♦️

میرے دوستوں! علامہ عبدالستار تونسوی صاحب کی تحقیق کرانے کے بعد مجاہد اسلام قاضی مظہر صاحب چکڑالوی کی خدمت میں حاضر ہوا انہوں نے فرمایا *"عرفان عابدی! میرا دروازہ تو ہر شیعہ کے لیے کھلا ہے،میرے والد صاحب کرم الدین اور میں نے پوری زندگی وقف کردی ہے اگر اللہ تعالی ہمارے واسطے سے کسی کو ہدایت دے تو کل صحابؓہ ہمارے سفارشی بن کر آئیں گے* "،انہوں نے فوری تحقیقات کرائی اللہ ان کی عمر دراز کرے۔( *نوٹ:-یہ عرفان عابدی کی تقریر قاضی صاحب کی زندگی میں تھی اب وہ اللہ کو پیارے ہو چکے*)

♦️ *مولانا مہر محمد صاحب کی معاونت* ♦️

اس کے بعد میں لاہور میں اپنی کوٹھی پر چلا گیا،جب وہاں پہنچا تو قاضی مظہر حسین صاحب کے ایک شاگرد ہیں ان کا نام مولانا مہر محمد صاحب ہے،میانوالی کے رہنے والے ہیں انہوں نے شیعہ کے خلاف بہت کتابیں لکھی ہیں اور خوب کام کر رہے ہیں وہ میری اس کوٹھی پر پورا سال آتے رہے میرا اپنا اللہ کی مہربانی سے 30 ہزار کا کتب خانہ ہے جو میں ایران سے لایا تھا جب میں ایران میں پڑھتا تھا تحقیق ہوتی رہی۔

♦️*اللہ کی گرفت یا صحابہؓ کی کرامت* ♦️

فخرامام جو سابق سپیکر ہیں،یہ میرے ماموں جان ہے یہ 21 رمضان کو لاہور موچی دروازے سے حضرت علی کا جنازہ نکالتے ہیں ،انہوں نے پھر مجھے بلایا جب میں اسٹیج پر پہنچا تو ماموں جان نے کہا! عابدی صاحب آج فدک اور خلافت پر بولیے،میں نے کہا ماموں جان آج میرے بابے کی شہادت ہے،آج تو حضرت علؓی کی شہادت ہے،آج ان کے فضائل ہونے چاہیے یا مصائب ہونے چاہیے،آج فدک اور  خلافت کی کیسی باتیں کرتے ہو۔

چونکہ اسٹیج ان کا تھا اور میرا سارا خاندان موجود تھا،اگر میں ان کی بات نہ مانتا تو میرا بھی حشر مسلم بن عقیل جیسا ہوتا۔سنیوں خدا کی قسم میں بہت گنہگار ہوں نہ نبی کا حیا ہے،میں صحابہؓ کی عزت کا تحفظ ہے،نہ ازواج مطہراتؓ کی عزت کا تحفظ ہے،سر پر قرآن رکھ کر کہتا ہوں جس قرآن پر تمہارا یقین ہے میں نے اس زبان سے صدیق اکبر کو برا کہا"لیکن جب داماد علیؓ سیدنا فاروق اعظمؓ کا نام لیا خدا کی قسم میری زبان چلنے سے بند ہوگی پورے دو گھنٹے میری زبان بول نہیں سکتی تھی،اللہ کی گرفت سمجھو یا صحابہؓ کی کرامت ۔جب میری زبان چلنی شروع ہوئی تو میں نے اپنے والد اور ماموں سے کہا آج حق اور باطل کا نظارہ ہو گیا ہے آج صحابہؓ اور اہل بیت کی محبت کا طریقہ نظر آگیا،

 *تمہاری کتاب بحارالانوار جلد دوم میں ملا باقر مجلسی لکھتا ہے کے بوقت ضرورت حضرت علیؓ کو گالی نکال لو کوئی گناہ نہیں (استغفراللہ) میرے دوست! یہ شیعہ کا مذہب ہے یہ اہل بیت والا مذہب ہے لیبل اہلبیت والا ہے اندرسے یہودیت ہے* ۔

♦️*جلدی چلا جا* ♦️

اس کے بعد میں واپس اپنی کوٹھی کی طرف چلا اس وقت تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی گرفتاریاں جاری تھیں ۔

میرے والد نے مجھے پانچ اگست کو ٹیلی فون کیا کہ تو نے گرفتاری نہیں دینی،میں نے جذبات میں آ کر کہا *میں سنی ہو چکا ہوں* حالانکہ میں ابھی مستقل سنی نہیں ہوا تھا،اس کے ایک گھنٹے بعد 25 گاڑیاں غنڈہ تنظیم خمینی کی آ گئیں اور انہوں نے میری کوٹھی کا گھیراؤ کر لیا اور مجھے کہا عرفان حیدر عابدی! آرڈر ہے کہ اگر بیوی بچوں میں سے کوئی تیرے ساتھ جانا چاہتا ہے تو جا سکتا ہے لیکن تم یہاں سے ایک چیز بھی نہیں اٹھا سکتے ان کا صدر امیر نواز تھا جو کہ میرا دوست تھا اس نے کہا عابدی! جانا چاہتا ہے تو چلا جا ورنہ پھر تیرے ساتھ کوئی اور سلوک کریں گے۔

♦️*بیٹے اور بیوی کی طرف سے مایوسی* ♦️

صفحہ 3 از 5