خلفاء ثلاثہؓ اور ان کی اولاد کے علاوہ بنو امیّہ اور بنوہاشم میں مزید رشتہ دارانہ تعلقات
علامہ مولانا عبد الرحیم بھٹوخلفاء ثلاثہؓ اور ان کی اولاد کے علاوہ بنو امیّہ اور بنوہاشم میں مزید رشتہ دارانہ تعلقات
پہلا رشتہ
سیدنا حسنؓ کی پوتی نفیسہ بنتِ زید بن حسنؓ کا نکاح ولید بن عبدالملک بن مروان کے ساتھ ہوا
وَکَانَ لِزَیْدِ نِ ابْنَۃُ نِ اسْمُھَا ”نَفِیْسۃٌ“ خَرَجَتْ اِلَی الْوَلِیْدِ بْنِ عَبْدِ الْمَلْکِ بْنِ مَرْوَانَ فَوَلَدَتْ مَنْھُ وَمَاتَتْ بِمِصْرَ وَلَھَا ھُنَاکَ قَبْرٌ یُّزَارُ۔
زید بن حسنؓ کی ایک صاحبزادی جن کا نام نفیسہ تھا، وہ ولید بن عبدالملک بن مروان کی زوجہ تھیں ان کا انتقال مصر میں ہوا۔ وہیں ان کی قبر ہے جس کی زیارت کی جاتی ہے۔
¹-عمدۃ الطالب صفحہ70 عقب زید بن الحسن، دیکھیں عکس صفحہ 332
²-منتہی الآمال جلد1 صفحہ 244، ذکر اولاد ابوالحسن زید بن حسن عکس صفحہ 359
³-ناسخ التواریخ جلد2صفحہ 279 ذکر فرزندان زید بن حسن بن علی
واضح رہے کہ نفیسہ کی والدہ ماجدہ لبابہ بنت عبداللہ بن عباسؓ ہیں۔ یعنی عبداللہ بن عباسؓ کی نواسی نفیسہ کا نکاح مروان کے پوتے کے ساتھ ہوا۔
دوسرا رشتہ
سیدنا حسنؓ کی دوسری پوتی زینب بنت حسن مثنٰی بن حسن بن علیؓ بن ابی طالب کا نکاح عبدالملک بن مروان کے ساتھ ہوا
امّا دختران ، شرح حال امّكلثوم و رقيّه معلوم نيست و زينب راعبدالملك بن مروان كابين بست و فاطمه به حباله نكاح معاوية بن عبداللّه بن جعفر طيّار درآمد
(حسن مثنٰی کی دو بیٹیوں) ام کلثوم اور رقیہ کے تفصیلی حالات تو معلوم نہیں ہیں۔ البتہ زینب کا نکاح عبدالملک بن مروان کے ساتھ ہوا تھا اور فاطمہ کا نکاح معاویہ بن عبداللہ بن جعفر طیار کے ساتھ ہوا تھا۔
¹-منتہی الآمال جلد1 صفحہ25، ذکر فرزندان حسن بن الحسن بن علی۔عکس صفحہ 360
²-ناسخ التواریخ جلد2 صفحہ336 زندگانی امام حسن مجتبیٰ طبع ایران۔ عکس 252
³-(شیعہ مکتبہ شاملہ) منتهي الامال (39/ 15)
تیسرا رشتہ
سیدنا معاویہؓ بن ابی سفیانؓ رسُول اللہﷺ کے برادر نسبتی ہیں
اُمِ حبیبہؓ زوجہ رسول اللہﷺ بود اور دختر ابوسفیان بن حرب است
سیدہ اُِم حبیبہؓ حضرت محمدﷺ کی زوجہ تھیں وہ (سیدنا معاویہؓ کی بہن) اور ابو سفیانؓ کی دختر تھیں۔
(ناسخ التواریخ جلد4 صفحہ 221 مطبوعہ ایران)
سیدنا معاویہؓ کا نسبی تعلق رسول اللہﷺ
اور سیدنا علیؓ کے تیسرے دادا عبد مناف کے ساتھ ملتا ہے۔
سیدنا معاویہؓ کا سلسلہ نسب پیشِ خدمت ہے:
معاویہؓ بن ابی سفیانؓ بن حرب بن اُمیہ بن عبدالشمس بن عبد مناف۔
(ناسخ التواریخ جلد4صفحہ 127، ذکر معاویہ بن ابی سفیان مطبوعہ ایران)
چوتھا رشتہ
سیدنا معاویہؓ کی بھانجی لیلیٰ سیدنا حسینؓ کی زوجہ تھیں
علي بن الحسين وهو علي الاكبر ولا عقب له ويكنى أبا الحسن، وأمه ليلى بنت مرة بن عروة بن مسعود الثقفي وامها ميمونة بنت ابي سفيان بن حرب
علی بن حسین جو علی اکبر کے نام سے مشہور ہے، ان کی کوئی بھی اولاد نہیں ہوئی۔ ان کی کنیت ابوالحسن تھی۔ ان کی والدہ لیلیٰ بن مرۃ بن عروہ بن مسعود ثقفی ہیں اور ان لیلیٰ کی والدہ (یعنی علی اکبر کی نانی) میمونہ بنت ابی سفیان تھیں۔
¹-منتہی الآمال جلد1 صفحہ 464، دربیان ازواج طاہرات مطبوعہ ایران
²-مقاتل الطالبین صفحہ 52، ذکر امام حسنؓ
³- ناسخ التواریخ جلد5صفحہ 210، ذکر علیؓ بن ابی طالب کتاب التابعین
⁴-(شیعہ مکتبہ شاملہ: مقاتل الطالبيين 10/ 1)
پانچواں رشتہ
سیدنا معاویہؓ کے بھتیجے ولید کا نکاح سیدنا عباسؓ کی پوتی لبابہ سے ہوا۔
لبابة بنت عبدالله بن عباس خلف لبابة بعد زيد بن الحسن الوليد بن عتبه بن ابي سفيان فولدت له القاسم
لبابہ دختر عبداللہ بن عباسؓ بن عبدالمطلب کا نکاح زید بن حسن کی وفات کے بعد ولید بن عتبہ بن ابی سفیان کے ساتھ ہوا۔ (یعنی معاویہؓ کے بھتیجے کے ساتھ) جس سے قاسم پیدا ہوا۔
(عمدۃ الطالب صفحہ43 عقبہ جعفر طیار بن ابی طالب دیکھیں عکس)
خلاصہ کلام
اس باب سے مندرجہ ذیل باتیں ثابت ہوتی ہیں:
¹-سیدنا حسنؓ کی پوتی نفیسہ کا نکاح مروان کے پوتے ولید بن عبدالملک کے ساتھ ہوا۔
²- سیدنا حسنؓ کی پوتی زینب بنتِ حسن مثنیٰ کا نکاح مروان کے بیٹے عبدالملک کے ساتھ ہوا۔
³-سیدناامیرِ معاویہؓ کی بھانجی لیلیٰ سیدنا سیدنا حسینؓ کے نکاح میں آئیں۔
⁴- نبی اکرمﷺ کے چچا عباس بن عبدالمطلب کی پوتی لبابہ کا نکاح سیدنا معاویہؓ کے بھتیجے ولید بن عتبہ بن ابی سفیانؓ کے ساتھ ہوا۔
ان رشتوں سے ثابت ہوتا ہے کہ بنو امیہ اور بنی ہاشم کے ایک دوسرے کے ساتھ بہترین تعلقات تھے اور ایک دوسرے کے رشتہ دار تھے۔ دونوں خاندانوں کی آپس میں شادیاں ہوئی ہیں وہ ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک رہے ہیں۔ زیادہ تر شیعہ مروان کی اولاد پر لعنتیں کرتے رہتے ہیں اور ان کی اولاد کو فاسق و فاجراور ملعون کہتے ہیں۔
میں ان سے پوچھتا ہوں کہ سیدنا حسنؓ کے بیٹے زید نے اپنی صاحبزادی نفیسہ مروان کے پوتے ولید کے نکاح میں کیوں دی؟
سیدنا حسنؓ کے فرزند حسن مثنیٰ نے اپنی صاحبزادی زینب مروان کے فرزند عبدالملک کو کیوں نکاح میں دی؟
ذرا عقل کے ناخن لیں، اور بتائیں کہ ان لوگوں نے اپنی صاحبزادی مروان کی اولاد کو کس بنیاد پر بیاہی تھیں؟ ایمان اور اسلام کی بنیاد پر؟ یا کفر کی بنیاد پر؟ فیصلہ خود کریں۔ ایمانی غیرت اِن لوگوں میں زیادہ ہے یا ان پاکیزہ ہستیوں میں جن کی محبّت کا یہ دم بھرتے ہیں؟