خلیفہ ثانی سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی حضورﷺ اور آپ کے…

خلیفہ ثانی سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی حضورﷺ اور آپ کے اہل بیت رضی اللہ عنہم سے رشتہ داری کے تعلقات

  علامہ مولانا عبد الرحیم بھٹو

صفحہ 1 از 6

خلیفہ ثانی سیدنا عمر فاروقؓ کی حضورﷺ اور آپ کے اہلِ بیت سے رشتہ داری کے تعلقات

 پہلا رشتہ

سیّدنا عمر فاروقؓ نبی اکرم ﷺ کے سسر ہیں

سیّدنا عمر فاروقؓ کی دختر سیدہ حفصهؓ سنہ3ھ میں حضوراکرمﷺ کے نکاح میں آئیں۔ شیعہ خاص طور پر حضور اکرمﷺ کی دو بیویوں ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہؓ اور ام المؤمنین سیدہ حفصهؓ کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ یہ منافقہ تھیں(نعوذ باللہ)ان کی یہ بات بےبنیاد ہے۔ کیونکہ ان بیویوں کا نکاح حضورﷺ سے نبوت کے زمانہ میں ہوا۔ اگر ان میں ذرہ برابر بھی نفاق ہوتا، تو وحی کے ذریعہ آپ ﷺ کو ان کے ساتھ نکاح کرنے سے منع کردیا جاتا۔ اس سے ثابت ہوا کہ حضورﷺ کی بیویاں نفاق سے پاک و صاف تھیں اور نور ایمان سے ان کا باطن منور تھا۔

ازواج النبیﷺ کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

اَزْوَاجُهٗۤ اُمَّهٰتُهُمْ(سورۃ احزاب) یعنی نبیﷺ کی بیویاں مؤمنوں کی مائیں ہیں۔

  ہمیں چاہیئے کہ ان کا ادب و احترام کریں اور ان پر طعن و تشنیع نہ کریں۔

دوسرا رشتہ

سیدنا عمر فاروقؓ سیدنا علیؓ کے داماد ہیں

قارئین کرام! رحمۃ اللعالمین نبی اکرم ﷺ کی پیاری لختِ جگر سیّدہ فاطمۃؓ کا نکاح سیدنا علی المرتضیٰؓ کے ساتھ ہوا،جن سے سیدنا حسنؓ،سیدنا حسینؓ،سیدنا محسنؓ، سیدہ زینبؓ اور سیدہ ام کلثومؓ پیدا ہوئے۔ سیدہ ام کلثومؓ جو کہ سیدنا حسینؓ کی بہن تھیں، ان کا نکاح سیدنا عمر فاروقؓ سے ان ہی کے دورِ خلافت میں ہوا۔ اس نکاح کا بیان کتب فریقین (شیعہ، سنی) میں اظہر من الشمس ہے۔ سیدنا عمرؓ کی شہادت کے بعد سیدنا علی المرتضیٰؓ اپنی پیاری لختِ جگر ام کلثومؓ کو عدت گذارنے کے لئے اپنے گھر لے آئے اور پھر بعد میں ان کا نکاح سیدنا محمد بن جعفر بن ابی طالب کے ساتھ کردیا۔ ہم یہاں سب کتابوں کی عبارتیں طوالت کے خوف سے پیش نہیں کرتے، صرف ان کی کتب کی فہرست پیش کرتے ہیں، جن میں اس نکاح کا بیان موجود ہے۔ اہلِ سنّت کی بے شمار معتبر کتابیں اس نکاح کی صراحت کرتے ہیں۔ مثلاً بخاری کتاب الجہاد اور کتاب المغازی، نسائی شریف کتاب الجنائز، دارقطنی کتاب الجنائز، بیہقی کتاب النکاح وغیرہ۔ یہاں صرف نسائی شریف کی عبارت پیش کی جاتی ہے، ملاحظہ فرمائیں:

حضرت نافعؓ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ نے ایک مرتبہ نو (9) جنازے ایک ساتھ پڑھائے، ان میں ایک ام کلثوم بنتِ علیؓ کا جنازہ بھی تھا۔

وَوُضِعَتْ جَنَازَةُ أُمِّ كُلْثُومِ بِنْتِ عَلِيٍّ امْرَأَةِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، وَابْنٍ لَهَا يُقَالُ لَهُ زَيْدٌ وُضِعَا جَمِيعًا ام کلثوم بنتِ علیؓ جو کہ سیدنا عمر بن خطابؓ کی زوجہ تھیں، ان کا اور ان کے بیٹے زید، دونوں کے جنازے ایک ساتھ رکھے گئے۔

(دیکھیں نسائی شریف کتاب الجنآئز، باب اجتماع جنائز الرجال ولنساء عکس صفحہ، 484)

کتب شیعہ سے حوالہ جات

¹- شیعہ کی معتبر کتاب، فروع کافی جلد6 صفحہ115 کتاب الطلاق مطبوعہ ایران، دیکھیں عکس صفحہ170

²-شیعہ کی معتبر کتاب، بحارالانوار جلد42، صفحہ93۔ مطبوعہ ایران دیکھیں عکس صفحہ218

³-شیعہ کی معتبر کتاب، الاستبصار جلد 3 صفحہ 382، باب المتوفی عنہا زوجہا، مطبوعہ ایران دیکھیں عکس صفحہ 186

⁴- شیعہ کی معتبر کتاب، تہذیب الاحکام جلد8صفحہ161 فی عدد النسآء مطبوعہ ایران دیکھیں عکس صفحہ 1919

⁵-شیعہ کی معتبر کتاب، زینب الکبریٰ صفحہ 33 طبع ایران عکس صفحہ400

⁶-شیعہ کی معتبر کتاب، الجعفریات مع قرب الاسناد صفحہ 109باب النفقہ علی الحامل المتوفی عنہا زوجہا طبع ایران عکس صفحہ 203

⁷-شیعہ کی معتبر کتاب، وسائل الشیعہ جلد صفحہ 811 ابواب صلوٰۃ الجنائز مطبوعہ بیروت عکس صفحہ232

⁸- شیعہ کی معتبر کتاب، اعلام الوریٰ صفحہ 204 اولاد امیر المؤمنین وعدھم و اسماء طبع ایران عکس صفحہ 230

⁹- شیعہ کی معتبر کتاب ، ناسخ التورایخ جلد4صفحہ118 اسامی اصحاب رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم مطبوعہ قم ایران عکس صفحہ 261

¹⁰-شیعہ کی معتبر کتاب، منتخب التواریخ صفحہ113 درحالات اولاد محذورہ مطبوعہ ایران عکس صفحہ303

¹¹-شیعہ کی معتبر کتاب، لباب الانساب صفحہ336، اولاد الامام امیر المؤمنین علیہ السلام طبع ایران عکس 313

¹²-شیعہ کی معتبر کتاب، مراۃ العقول جلد20 صفحہ 45 باب تزویج ام کلثوم مطبوعہ ایران عکس صفحہ 318

¹³- شیعہ کی معتبر کتاب، عمدۃ الطالب فی انساب آل ابی طالب صفحہ63 عقب امیر المؤمنین عکس صفحہ 331

¹⁴- شیعہ کی معتبر کتاب، مناقب آل ابی طالب جلد3 صفحہ304 فی ازواجہ واولادہ مطبوعہ قم ایران عکس 323

¹⁵-شیعہ کی معتبر کتاب، منتہی الآمال جلد1صفحہ 186، فصل ششم در ذکر اولاد امیر المؤمنین عکس صفحہ356

¹⁶-شیعہ کی معتبر کتاب، مجالس المؤمنین جلد1 صفحہ195، محمد بن جعفر طیارؓ۔ مطبوعہ ایران عکس صفحہ351

¹⁷- شیعہ کی معتبر کتاب، رسائل الشریف المرتضیٰ جلد3 صفحہ 149۔ مسالۃ ”النکاح امیر المؤمنین“ ابنتہ عکس صفحہ425

¹⁸- شیعہ کی معتبر کتاب، الانوار النعمانیہ جلد1 صفحہ371۔ نور فی احوال الائمۃ۔ مطبوعہ تبریز ایران عکس صفحہ242

¹⁹- شیعہ کی معتبر کتاب، طراز المذھب مظفری52،53 مطبوعہ عکس صفحہ285

²⁰شیعہ کی معتبر کتاب، نزل الابرار فی مناقب اہل البیت الاطہار صفحہ 78طبع ایران عکس صفحہ394

²¹-شیعہ کی معتبر کتاب، مسالک الافہام فی شرح شرائِع الاسلام جلد1 صفحہ 398 فی الواعق العقد عکس صفحہ 340

²²-شیعہ کی معتبر کتاب، مسالک الافہام الیٰ آیات الاحکام جلد3 صفحہ 244فی لوازم النکاح عکس صفحہ338

²³-شیعہ کی معتبر کتاب، اعیان الشیعہ جلد3 صفحہ495 بیروت عکس صفحہ458

²⁴-شیعہ کی معتبر کتاب، شیعہ کی معتبر کتاب، تلخیص الشافی صفحہ160۔ مطبوعہ قم ایران۔ عکس صفحہ342

²⁵-شیعہ کی معتبر کتاب، خزینۃ الانبیاء تالیف شریف مرتضیٰ بحوالہ طراز المذھب صفحہ 59دیکھیں عکس صفحہ289

²⁶- شیعہ کی معتبر کتاب، تاریخ یعقوبی جلد2 صفحہ149 مطبوعہ بیروت لبنان

²⁷- شیعہ کی معتبر کتاب، تذکرۃ الائمہ صہ 65 تالیف باقرمجلسی (المتوفی111ھ)

²⁸- شیعہ کی معتبر کتاب، تنقیح المقال فی علم الرجال جلد3 صفحہ73 من فصل النساء مطبوعہ نجف

²⁹شیعہ کی معتبر کتاب، حدیقہ الشیعہ صفحہ 277مطاعن خلفآی عمرؓ مطبوعہ ایران

صفحہ 1 از 6