وکیل صحابہ حضرت مولانا قاضی مظہر حسین صاحب رحمہ اللہ -…

وکیل صحابہ حضرت مولانا قاضی مظہر حسین صاحب رحمہ اللہ

  قاری محمد اکرام

صفحہ 3 از 3

حضرت قائد اہلسنت زندگی کی آخری سانس تک باطل کے خلاف صف آرا رہے قائد اہلسنت کا پیغام سنی قوم کے نام یہ تھا اکثر فرماتے جو صحابہؓ کا نہیں وہ ہمارا نہیں۔مال سے محبت نہیں کی ۔اللہ کی رضا کے لیے اس کی مخلوق سے محبت کی اور دین کی تعلیم و دعوت اور دین دشمنوں کی سرکوبی میں زندگی تمام کردی۔وہ دنیا وآخرت میں کامیاب ہوگئے۔ساری زندگی حق سچ بولا، اللہ کی توحید بیان کی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت ورسالت اور عقائدِ صحیحہ بیان فرمائے۔ 26 جنوری 2004 کو قافلہ مدنی کا پاکستان کا چکمتا دمکتا ستارہ اپنی حیات مستعار کے 90سال پورے کرکے اپنے خالق حقیقی سے جاملا ‏۔ عیسوی حساب سے شمار کیا جائے تو وفات کے وقت ان کی عمر نوے برس بنتی ہے، لیکن اگر ہجری سن کا اعتبار کیا جائے تو دو اڑھائی برس بڑھ جائیں گے اور ان کی عمر ترانوے برس شمار ہوگی۔چکوال شہر نے جو منظر 26 جنوری 2004ء کو وکیل صحابہؓ حضرت قبلہ قاضی مظہر حسینؒ کی نماز جنازہ کا دیکھا وہ ایک عوامی سیلاب سے کم نہ تھا۔ اہل سنت کے جلیل القدر امام حضرت امام احمد بن حنبلؒ کا قول مشہور ہے کہ ’’ہمارا جنازہ ہمارے بارے میں شہادت پیش کر دے گا‘‘۔ کیا یہ مقبولیت ومحبوبیت کسی فراہی، کسی اصلاحی یا کسی غامدی کے حصے میںآ سکتی ہے؟ اگر صرف اس نکتے پر غور کر لیں تو کافی ووافی ہے۔ اللہم اہدنا الصراط المستقیم۔اللہ تعالیٰ اپنی جوارِ رحمت میں ان کے درجات بلند سے بلند تر فرمائیں اور ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق دیں، آمین یا رب العالمین۔


صفحہ 3 از 3