Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

رسول اکرمﷺ کی ساتویں زوجہ محترمہ کا مختصر تعارف

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

رسولِ اکرمﷺ کی ساتویں زوجۂ محترمہ کا مختصر تعارف 

7۔ ام المؤمنین سیدہ زینبؓ بنت جحش 

 نام ونسب

زینبؓ بنت جحش بن رباب بن یعمر بن صبرہ بن مرہ بن کثیر بن غنم بن دودان بن سعد بن خزیمہ۔

(الطبقات الکبری لابن سعد جلد، 8 صفحہ، 101)

 والدہ کا نام

امیمہ تھا جو عبد المطلب کی بیٹی تھیں، اسی بنا پر زینبؓ آپﷺ کی حقیقی پھوپھی زاد بہن تھیں۔

 (الطبقات الکبریٰ لابن سعد جلد، 8 صفحہ، 101)

 کنیت

 ام الحکم 

(اسد الغابہ جلد، 7 صفحہ، 126)

خاندان

قریش کا خاندان اسد بن خزیمہ

ترتیب

یہ نبی ﷺکی بیویوں میں ساتویں نمبر پر ہیں ۔

 نوعیت

مطلقہ، ان کا نکاح پہلے زید بن حارثہؓ (نبی ﷺ کے منہ بولے بیٹے )سے ہوا تھا۔ چونکہ زیدؓ غلام رہ چکے تھے، اس لیے زینبؓ کو یہ نسبت گوارا نہ تھی، بہرحال وہ مطلقہ ہوگئیں تو آپﷺ نے ان کی دلجوئی کے لیے خود ان سے نکاح کر لینا چاہا، لیکن عرب میں اس وقت تک متبنی کو اصلی بیٹے کے برابر سمجھا جاتا تھا، اس لیے عام لوگوں کے خیال سے آپﷺ تامل فرماتے تھے، لیکن چونکہ محض یہ جاہلیت کی رسم تھی اور اس کو مٹانا مقصود تھا، اس لیے یہ آیت نازل ہوئی:

وَتُخْفِي فِي نَفْسِكَ مَا اللَّهُ مُبْدِيهِ وَتَخْشَي النَّاس وَاللَّهُ أَحَقُّ أَنْ تَخْشَاهُ

’’اور تم اپنے دل میں وہ بات چھپاتے ہو جس کو اللہ ظاہر کر دینے والا ہے اور تم لوگوں سے ڈرتے ہو حالانکہ ڈرنا اللہ سے چاہیے‘‘(سورۃ الاحزاب: آیت، 37)

( فتح الباری: جلد، 8 صفحہ، 523)

 تاریخ پیدائش

590ء میں مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئیں ۔

 تاریخ وفات

641ء میں مدینہ منورہ میں فوت ہوئیں۔ جنت البقیع میں دفن کی گئیں۔

 اولاد

 نبی ﷺ سے ان کے یہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی۔

 بھائی کا نام

عبد اللہ بن جحشؓ

 بہنوں کے نام

  1.  حمنہ بنت جحشؓ 
  2. حبیبہ بنت جحشؓ