رسول اکرمﷺ کی چھٹی زوجہ محترمہ کا مختصر تعارف
دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓرسولِ اکرمﷺ کی چھٹی زوجۂ محترمہ کا مختصر تعارف
6۔ ام المؤمنین سیدہ ہندؓ بنت ابی امیہ ( حضرت ام سلمہؓ )
نام ونسب
ہندؓ بنت ابی امیہ سہیل بن مغیرہ بن عبد اللہ بن عمر بن مخزوم بن یقظہ بن مرہ المخزومیۃ ۔
(سیر اعلام النبلاء جلد، 2 صفحہ، 202)
والدہ کا نسب
عاتکہ بنت عامر بن ربیعہ بن مالک بن جذیمہ بن علقمہ بن جذل الطعان ابن فراس بن غنم بن مالک بن کنانہ۔
والد
ابو امیہ مکہ کے مشہور مخیر اور فیاض تھے، سفر میں جاتے تو تمام قافلہ والوں کی کفالت خود کرتے تھے اسی لیے’’ زاد الراکب ‘‘کے لقب سے مشہور تھے۔
کنیت
ام سلمہ رضی اللہ عنہا
خاندان
قریش کے قبیلے بنی مخزوم سے تھیں۔
ترتیب
نبی ﷺ کی بیویوں میں چھٹے نمبر پر ہیں ۔
نوعیت
نبی ﷺ سے نکاح کے وقت متوفی عنہا زوجہا ( بیوہ ) تھیں، عبد اللہؓ بن عبد الاسد سے جو زیادہ تر ابو سلمہؓ نام سے مشہور ہیں اور جو حضرت ام سلمہؓ کے چچا زاد بھائی اور آپﷺ کے رضاعی بھائی تھے، پہلے ان سے نکاح ہوا لیکن وہ جنگ بدر میں زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگئے تھے ۔
(سبل الہدیٰ والرشاد، فی سیرۃ خیر العباد: جلد،11 صفحہ،187)
تاریخ پیدائش
596ء میں مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئیں ۔
تاریخ وفات
681ء میں مدینہ منورہ میں وفات پائی۔ جنت البقیع میں دفن کی گئیں۔
اولاد
نبی ﷺ سے ان کے یہاں کوئی بھی اولاد نہیں ہوئی ۔البتہ ان کے پہلے شوہر ابوسلمہؓ سے تین اولاد تھیں۔
1۔ عمر بن ابی سلمہ 2۔ سلمہ جن کے نام پر ان کے پہلے شوہر کی کنیت ابوسلمہ تھی 3۔ زینب بنت ابی سلمہ رضی اللہ عنہم
(سیر اعلام النبلاء:جلد، 2 صفحہ، 202)
بھائی کا نام
مہاجر بن ابی امیہ
بہن کا نام
قریبہ بنت ابی امیہ