Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

رسول اکرمﷺ کی چوتھی زوجہ محترمہ کا مختصر تعارف

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

رسولِ اکرمﷺ کی چوتھی زوجۂ محترمہ کا مختصر تعارف 

 4- ام المؤمنین سیدہ حفصہؓ بنت عمر 

 نام ونسب

 حفصہؓ بنت عمرؓ بن خطاب بن نفیل بن عبد العزیٰ بن رباع بن عبد اللہ بن قرط بن رزاح بن عدی بن لوی بن فہر بن مالک۔

والدہ کا نام

 زینبؓ بنت مظعون تھا جو مشہور صحابی عثمان بن مظعونؓ کی ہمشیرہ تھیں۔تہذیب الکمال فی اسماء الرجال جلد، 35 صفحہ، 153)

خاندان

 قریش 

نوعیت

 نبی ﷺ سے نکاح کے وقت 21 سال کی متوفی عنہا زوجہا (بیوہ) تھیں کیونکہ ان کے پہلے شوہر خنیس بن حذافہؓ جنگ بدر میں زخم کھانے کی وجہ سے شہید ہوگئے تھے.

(تاریخ الاسلام ووفیات المشاہیر والاعلام للذہبی جلد، 2 صفحہ، 404)

تاریخ پیدائش

604ء میں مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئیں ۔

 تاریخ وفات

655ء مدینہ منورہ۔

 اولاد

 نبی ﷺ سے ان کے یہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی ۔

 بھائیوں کے نام

 1۔عبد اللہ بن عمرؓ 2۔عاصم بن عمرؓ 3۔عبیداللہ بن عمرؓ بن خطاب