Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ پر سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کو فضیلت دینا اور ان سے تعلق


سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین دریں مسئلہ کہ: ایک شخص نے برسرِ ممبر یہ جملے کہے کہ سیدنا ابوبکرؓ کی تمام نیکیاں حسینؓ کی ایک زلف پر قربان ہو. اور ہزاروں سیدنا ابوبکرؓ سیدنا علیؓ پر قربان جائیں۔ اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ ایسے شخص کے ساتھ لین دین اور کلام کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اور ایسے شخص کے لئے شریعتِ مطہرہ کا کیا حکم ہے؟

جواب:ان کلمات سیدنا حسینؓ کی سیدنا ابوبکرؓ پر فضیلت اور بڑی فوقیت معلوم ہوتی ہے اور سیدنا ابوبکرؓ کی شان میں بہت بڑی گستاخی ٹپکتی ہے۔ ایسا شخص فاسق و مبتدع ہے۔ ایسے شخص کو سمجھایا جائے۔ اور توبہ تائب ہونے پر آمادہ کیا جائے، ورنہ اس سے دوستانہ تعلقات قطع کر لئے جائیں۔ باتفاق جمیع اہلِ سنت والجماعت سیدنا صدیقِ اکبرؓ کو تمام انسانوں پر سوائے انبیاء کرام علیہم السلام کے فضیلت حاصل ہے۔

(فتاویٰ مفتی محمودؒ: جلد، 1 صفحہ، 373)