آٹھویں بحث حضراتِ شیخینؓ یعنی حضرت ابوبکر وعمر رضی اللہ…

آٹھویں بحث حضراتِ شیخینؓ یعنی حضرت ابوبکر وعمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما پر سبّ کرنے کا حکم


صفحہ 3 از 3
اور اسی بات کی طرف حضرت شاہ عبدالعزیز محدث دہلویؒ نے بھی اپنی عبارت میں اشارہ کیا ہے کہ جب صحابہ کرامؓ کی خطائیں معاف ہو گئیں اور ان کی معافی کی خبر دلیلِ قطعی یعنی قرآن مجید کے ذریعہ امت کو معلوم ہو گئی تو اب ان پر سبّ کرنا ان کی تحقیر کرنا حضرات انبیاء علیہم السلام پر سبّ کرنے اور ان کی تحقیر کرنے کے حکم میں ہوگا اور ظاہر بات ہے کہ انبیاء علیہم السلام پر سبّ اور تحقیر کفر ہے اور اس کی سزا موت ہے اسی طرح حضرات صحابہ کرامؓ پر سبّ کرنا اور ان کی تحقیر کرنا بھی کفر ہے اور اس کی سزا بھی قتل ہے یعنی سزائے موت ہے۔
اس کے بعد اس بحث کے آخر میں ہم شہید ملتِ اسلامیہ حضرت مولانا ضیاء الرحمٰن فاورقی شہیدؒ کی ایک اہم عبارت یہاں ذکر کرتے ہیں جو ہمارا مؤقف بھی ہے اور حضرت شاہ عبدالعزیز محدث دہلویؒ کی عبارت پر وارد ہونے والے اعتراض کا جواب بھی ہے اور وہ عبارت یہ ہے:
(حضرت فاورقی شہیدؒ تحریر فرماتے ہیں کہ) یہاں اس غلط فہمی کا ازالہ مناسب ہے کہ جب حضورﷺ کو گالی دینے کی سزا بالاتفاق قتل ہے خواہ ذمی کافر ہے یا مسلمان ہے (اور مرتد ہو کر سزائے قتل پائے) تو صحابہ کرام کو گالی دینے والے کی سزا میں فقہاء نے اختلاف کیوں کیا ہے؟ اور سپاہ صحابہؓ و دیگر اہلسنت قتل کی سزا کا مطالبہ کیوں کرتے ہیں اور اسمبلی سے سابّ کو پھانسی دینے کا قانون کیوں منظور کرانا چاہتے ہیں!؟
اس کا جواب یہ ہے کہ یہ اختلاف بدگوئی کی نوعیت کے لحاظ سے ہے۔
ایک شخص جس کے عقیدہ میں کفر و شرک نہیں نہ وہ کسی قطعی حکم شرعی کا منکر ہے اس نے دشمنانِ صحابہؓ کی کوئی کتاب پڑھی یا کچی پکی کسی تاریخی روایات سے متاثر ہو کر عام صحابہ کرامؓ، خلفائے راشدینؓ، امہات المؤمنینؓ، اہل بیتؓ نبوت و بنات طاہراتؓ کے علاوہ کسی سے بدظن ہوا اور سبّ و مذمت کا کوئی کلمہ زبان سے نکالا تو اس کی سزا تعزیر ہے یعنی 10 سے لیکر 99 تک کوڑے لگائے جائیں گے اور قتل نہیں کیا جائے گا۔لیکن خواص صحابہ کرامؓ یعنی خلفائے راشدینؓ، امہات المؤمنینؓ، اہل بیت نبویﷺ بناتِ طاہراتؓ ان کی شان میں جو شخص گستاخی کرے۔ ان کے ایمان، کردار، نیک نیتی، پاکدامنی نسب اور جنتی ہونے میں شک و شبہ کرے تو چونکہ وہ لاتعداد صریح آیات واحادیث اور اجماع امت کا منکر ہے اس لئے وہ کافر ہوگا ارتداد کی وجہ سے اس کی سزا قتل ہوگی۔(گستاخِ صحابہؓ کی شرعی سزا: صفحہ 28)

صفحہ 3 از 3