آٹھویں بحث حضراتِ شیخینؓ یعنی حضرت ابوبکر وعمر رضی اللہ…

آٹھویں بحث حضراتِ شیخینؓ یعنی حضرت ابوبکر وعمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما پر سبّ کرنے کا حکم


صفحہ 2 از 3
لِيَـغِيۡظَ بِهِمُ الۡكُفَّارَ‌ جو شخص صحابہؓ پر عیب لگائے وہ کافر ہے اور کافر کا مال فئ میں کوئی حصہ نہیں ہے۔
5: شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمۃاللہ حضرت امام احمد بن حنبل رحمۃاللہ کا قول تحریر فرماتے ہیں کہ:ادا رأیت احد ا يذكر اصحاب رسول اللہﷺ بسوء فاتّهمه على الاسلام(الصارم المسلول: صفحہ 419)
ترجمہ: جس وقت تو دیکھے کسی شخص کو کہ وہ رسول اللہﷺ کے صحابہؓ میں سے کسی کا تذکرہ برے انداز میں کر رہا ہے تو آپ اس کے اسلام کو متہم سمجھیں۔
1: ابو الطيب صدیق بن حسن خانؒ تحریر فرماتے ہیں کہ:قال عياض: وسبّ احدهم من المعاصى الكبائر ومذهبنا ومذهب الجمهور أنه يعزّر ولا يقتل وقال بعض المالكيه يقتل(السراج الوهاج: صفحہ 22 جلد 10)
ترجمہ: قاضی عیاضؒ نے فرمایا ہے کہ ان میں سے (یعنی صحابہؓ میں سے) کسی ایک کو سبّ کرنا کبیرہ گناہوں میں سے ہے اور ہمارا اور جمہور کا مذہب یہ ہے کہ ایسے شخص پر تعزیر لگائی جائے گی اس کو قتل نہیں کیا جائے گا جبکہ بعض مالکیہ فرماتے ہیں کہ ایسے شخص کو قتل کیا جائے گا۔
7: امام العصر محافظِ ختمِ نبوت علامہ انور شاہ کشمیری رحمۃاللہ فرماتے ہیں کہ:ان سبّ الصحابة رضى الله عنهم فسق وقال بعضهم ان سبّ الشيخين كفروالمحقق أن سبّ الصحابة رضى الله عنهم كلّهم أو اكثرهم كفر وسبّ صحابی واحد أو اثنين فسق وسبّ أحدهما الآخر ليس بكفر فانه يكون لداعية لا لمجرد تبريد الغيظ بخلاف سبّ من بعدهم اياهم فانه ليس بسبب صحيح بل لمجرّد تبريد الغيظ فانهم قد انقطعوا عن الدنيا ولم يبق لهم معاملة مع الناس فلا يقع من يقع فيهم الّا لأجل الغيظ منهم( فیض الباری: صفحہ 195 جلد 1)
ترجمہ: صحابہ رضی اللہ عنہم پر سبّ کرنا فسق ہے اور بعض حضرات نے فرمایا کہ سبّ شیخینؓ کفر ہے اور تحقیقی بات یہ ہے کہ تمام صحابہؓ پر سبّ کرنا یا ان میں سے اکثر پر سبّ کرنا کفر ہے اور ایک یا دو صحابہؓ پر سبّ کرنا فسق ہے اور ان میں سے ایک کا دوسرے پر سبّ کرنا کفر نہیں ہے کیونکہ اس کا داعیہ موجود تھا (آپس میں معاملات کی وجہ سے) یہ خالی غصہ اور غضب کی وجہ سے نہیں تھا۔ بخلاف اس سبّ کے جو ان کے بعد کے لوگ ان پر کریں کیونکہ یہ کسی صحیح سبب کی وجہ سے نہیں ہے بلکے صرف غضب کی وجہ سے ہے کیونکہ وہ لوگ دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں اور ان لوگوں کے ساتھ کوئی معاملہ باقی نہیں رہا پس وہ واقع نہیں ہو گا ان پر سبّ کرنے میں مگر صرف ان پر غیظ اور غصہ کی وجہ سے۔
8: حضرت علامہ قاضی ثناءاللہ پانی پتی رحمۃاللہ تحریر فرماتے ہیں کہ:اگر کسی شخص پر عثمانؓ و علیؓ پر سبّ کرنا ثابت ہو جائے تو اکثر علماء کہتے ہیں اس پر تعزیری سزا آئےگی قتل واجب نہیں ہے مگر فقیر کے نزدیک مختار یہ ہے کہ حضرات ختنین (عثمانؓ و علیؓ) اور سیدہ عائشہ صدیقہؓ اور فاطمہؓ زہرا پر سبّ کرنے والے کو بھی سزا قتل دی جائے گی اس لیے کہ ان پر سبّ کرنا درحقیقت رسول اللہﷺ پر سبّ کرنا ہے۔ (السیف المسلول: صفحہ 520)
9: خاتم المحدثین حضرت شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی رحمۃاللہ سبّ صحابہؓ کے حرام اور ناجائز ہونے کے بارے میں ایک قیمتی نکتہ بیان فرماتے ہیں جو اس معاملے میں قولِ فیصل کی حیثیت رکھتا ہے وہ یہ ہے کہ سمجھ لینا چاہیے کہ حضرات انبیاء علیہم السلام کی برائی اور ان کی شان میں لعن و طعن اس وجہ سے حرام و کفر ہے کہ لعن کا سبب یعنی گناہ اور کفران بزرگوں میں نہیں پایا جاتا اور تعظیم و توقیر اور توصیف کے اسباب ان حضرات میں پورے طور پر موجود ہیں۔ اور مؤمنین کی ایسی جماعت و گروہ جس میں تعظیم و توقیر کے اسباب موجود ہوں اور ان کے گناہوں کی مغفرت ہو گئی ہو اور یہ بات نص قرآن سے ثابت ہو گئی ہو تو یقینی طور پر اس جماعت کی برائی، اہانت اور تحقیر، انبیاء علیہم السلام کی اہانت و تحقیر کے حکم میں ہو گی۔ بس فرق صرف یہ ہوگا کہ حضرات انبیاء علیہم السلام میں اسبابِ تحقیر سرے سے ہی موجود ہی نہیں ہیں۔ اور اس جماعت میں یہ اسباب پائے جانے کے بعد ختم ہو گئے۔ گناہوں کے وجود کے بعد ان کا (مغفرت وغیرہ کے ذریعہ) معدوم اور ختم ہو جانا معدومِ اصلی کے حکم میں ہے۔
(تحفہ اثنا عشریہ: صفحہ 701: مقالات حبیبؒ صفحہ جلد 1 صفحہ 216)
فائدہ: ہم نے اس رسالہ میں ایک بحث، سبّ کی قسمیں اور ان کا حکم کے عنوان سے بیان کی ہے جس میں ہم تفصیلاً یہ بات ذکر کر چکے ہیں کہ اگر کوئی شخص صحابہ کرامؓ کے ایمان یا عدالت میں طعن و سبّ کرتا ہے تو وہ شخص بالاتفاق کافر ہے۔ اور چونکہ یہ کافر مرتد کے حکم میں ہے اس لیے اس کی سزا بھی وہی ہو گی جو مرتد کی ہے۔
اور وہ شخص جو صحابہ کرامؓ پر سبّ کرتا ہے ایمان یا عدالت کے علاوہ میں اور اس سبّ کرنے کو حلال بھی سمجھتا ہے تو یہ شخص بھی کافر ہے کیونکہ حضرات صحابہ کرامؓ پر سبّ کبیرہ گناہوں میں سے بڑا گناہ ہے جس کو اکابر اہلسنت نے اکبر الفواحش کے لفظ سے ذکر کیا ہے تو یہ شخص اکبر الفواحش کے حلال سمجھنے کی وجہ سے بھی کافر ہے۔
اور اسی طرح وہ شخص جو حضراتِ صحابہ کرامؓ کے ایمان اور عدالت کے علاوہ سبّ کرتا ہے اور اس کو حلال بھی نہیں سمجھتا تو یہ شخص پرلے درجے کا فاسق اور بدعتی ہے لیکن کافر نہیں ہے۔ ہاں البتہ اس کا مذہب یا اس کے حالات اس بات پر دلالت کرتے ہیں کہ یہ سبّ کو ثواب سمجھتا ہے یا جائز و حلال سمجھتا ہے تو یہ شخص بھی کافر ہوگا اور اس کی سزا بھی قانونی طور پر مرتد والی ہوگی  اور وہ سزا قتل ہے جس کو ہم سزائے موت کا عنوان دیگر مطالبہ کرتے ہیں کہ گستاخِ صحابہؓ کے لیے سزائے موت کا قانون منظور کیا جائے۔
صفحہ 2 از 3