آٹھویں بحث حضراتِ شیخینؓ یعنی حضرت ابوبکر وعمر رضی اللہ…

آٹھویں بحث حضراتِ شیخینؓ یعنی حضرت ابوبکر وعمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما پر سبّ کرنے کا حکم


صفحہ 1 از 3
حضراتِ شیخینؓ یعنی حضرت ابوبکر وعمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما پر سبّ کرنے کا کیا حکم ہے اس کی تفصیل ہم ماقبل میں بیان کر چکے ہیں، اب ہم حضراتِ شیخینؓ کے علاوہ دیگر صحابہ کرامؓ پر سبّ کرنے کا حکم بیان کر رہے ہیں، جس میں ہم یہ ثابت کریں گے کہ کوئی شخص اگر تمام صحابہ کرامؓ پر سبّ کرتا ہے، تو اس کا کیا حکم ہے۔ یا کوئی شخص چند مخصوص صحابہ کرامؓ پر سبّ کرتا ہے یا ان میں سے کسی خاص صحابی پر سبّ کرتا ہے تو اسکا کیا حکم ہے۔؟
اس کی کچھ تفصیل تو ہم سبّ کی قسمیں اور ان کا حکم کے عنوان کے تحت ذکر کر چکے ہیں جبکہ اس کی مزید تفصیل اور حوالہ جات اس بحث میں ذکر کریں گے تاکہ حضرات صحابہ کرامؓ پر سبّ کرنے کا حکم اور اس کی تفصیل واضح ہو جائے۔
تفصیل کے لیے ملاحظہ ہوں اکابر اہلسنت کے یہ حوالہ جات:
1: العلامہ المحقق السيد محمد امین الشهير بابن عابدینؒ تحریر فرماتے ہیں کہ:قال مالك رحمۃاللّٰہ من شتم النبیﷺ قتل ومن شتم اصحابه أدب وقال ايضاً من شتم احداً من اصحاب النبیﷺ ابابكر او عمر او عثمان أومعاوية أو عمرو بن العاص فان قال كانوافى ضلال قتل وان شتمهم بغير هذا من مشاتمة الناس نكل نكالا شديداً(رسائل ابن عابدین: جلد 1 صفحہ 358)
ترجمہ: امام مالکؒ فرماتے ہیں کہ جس شخص نے نبی کریمﷺ پر طعن کیا اس کو قتل کیا جائے گا اور جس شخص نے نبی کریمﷺ کے صحابہؓ پر طعن کیا تو اس کی تادیب کی جائے گی اور یہ بھی فرمایا ہے کہ جس شخص نے حضورﷺ کے صحابہؓ میں سے کسی پر طعن کیا چاہے وہ ابوبکرؓ و عمرؓ پر یا عثمانؓ پر یا معاویہؓ پر یا عمرو بن العاصؓ پر اور کہا کہ وہ گمراہ تھے تو اس شخص کو قتل کیا جائے گا اور اگر ان پر طعن کیا گمراہ کہے بغیر جیسے لوگ آپس میں طعن کرتے ہیں تو اس کو سخت ترین سزا دی جائے گی۔
2: علامہ ابن عابدین شامیؒ دوسری جگہ تحریر فرماتے ہیں کہ:وأما من سبّ احداً من الصحابة فهو فاسق ومبتدع بالاجماع الا اذا اعتقد أنه مباح او يترتب عليه ثواب كـمـا عـليه بعض الشيعة او اعتقد كفر الصحابة فانه كافر بالاجماع فاذاسبّ احد منهم فينظر فان كان معه قرائن حالية على ما تقدم من الكفريات فكافر والاففاسق وانما يقتل عند علمائنا سياسة لدفع فسادهم وشرهم
(رسائل ابن عابدین: جلد 1 صفحہ 367)
ترجمہ: بہرحال جو شخص صحابہؓ میں سے کسی ایک صحابیؓ پر سبّ کرے تو وہ بالا جماع فاسق اور بدعتی ہے لیکن اگر یہ شخص اس سبّ کے مباح ہونے کا اعتقاد رکھتا ہے یا اس سبّ پر ثواب کا عقیدہ رکھتا ہے جیسا کہ بعض شیعہ یہ عقیدہ رکھتے ہیں یا صحابہؓ کے کفر کا اعتقاد رکھتا ہے تو وہ شخص بالا جماع کافر ہے پھر اگر وہ شخص صحابہؓ میں سے کسی ایک صحابیؓ پر سبّ کرتا ہے پھر دیکھا جائے گا کہ اس کے سبّ کے ساتھ کوئی قرینہ حالیہ پایا جا رہا ہے پہلے مذکور کفریات میں سے تو یہ شخص کافر ہے اور اگر نہیں پایا جا رہا تو یہ شخص فاسق ہے تو اس فاسق شخص کو بھی ہمارے علماء کے نزدیک سیاستاً قتل کیا جائے گا اس کے فساد اور شر کو دور کرنے کے لیے۔
3: امام ابو اسحاق ابراہیم بن علی بن یوسف الشیرازیؒ سبّ شیخینؓ کا حکم بیان کرنے کے بعد تحریر فرماتے ہیں کہ:والآن نوضح حكم سبّ بقية الصحابة وهل يقتل سابهم أم لا؟ اختلف العلماء رحمهم الله فی ذالك على رأيين۔
الرأى الأول: وهو قول الحنفية والمالكية وقول عند الشافعية وقول عند الحنابلة أنه لا يقتل أحد بغير شتم النبىﷺ ولا يقتل أيضاً بل يفسق.
الرأى الثانی: وهو قول عند المالكية ومذهب الحنابلة وقول اهل البيت أن سبّ الصحابة كفر وضلال ويقتل السابّ
(تكملۃ المجموع شرح المهذب: صفحہ 23 جلد 24)
ترجمہ: اب ہم ( حضرات شیخینؓ کے علاوہ ) باقی صحابہ کرامؓ پر سبّ کرنے کے حکم کی وضاحت کرتے ہیں کہ آیا ایسے شخص کو قتل کیا جائے گا یا نہیں؟ اس میں علماء کا اختلاف ہوا ہے اور دو رائے ہو گئی ہیں۔
پہلی رائے: یہ حنفیہ اور مالکیہ کا قول ہے اور ایک قول شافعیہ اور حنابلہ کا بھی یہ ہے کہ نہیں قتل کیا جائے گا کسی کو نبی کریمﷺ پر سبّ کرنے کے جرم کے علاوہ میں اور یہاں بھی قتل نہیں کیا جائے گا بلکہ ایسے شخص کی تفسیق کی جائے گی۔
دوسری رائے: اور یہ ایک قول مالکیہ کا ہے اور حنابلہ اور اہل بیت کا مذہب یہ ہے کہ سبّ صحابہؓ کفر اور گمراہی ہے اور سبّ کرنے والے شخص کو قتل کیا جائے گا۔
فائدہ: اس عبارت کی وضاحت یہ ہے کہ جن علماء نے کہا ہے کہ سبّ صحابہؓ کرنے والے شخص کو فاسق قرار دیا جائے گا یہ اس صورت میں ہے جب کہ سبّ کرنے والا شخص اس سبّ کو نہ حلال سمجھتا ہے اور نہ ہی ثواب سمجھتا ہے تو ایسا شخص نہ کافر ہے اور نہ اس کی سزا قتل ہے لیکن اس شخص کو سیاستاً قتل کیا جائے گا تاکہ اس کے شر اور فساد سے دوسرے لوگ محفوظ رہیں جیسا کہ ہم اسی بحث کے حوالہ نمبر 2 میں بیان کر چکے ہیں اور جو شخص سبّ صحابہؓ کو ثواب سمجھ کر کرتا ہے یا اس کو حلال سمجھ کر کرتا ہے تو یہ شخص کافر ہے اور اس کی سزا قتل ہے جو حکومتِ وقت جرم ثابت ہونے کے بعد جاری کرے گی۔
4: امام ابو اسحاق ابراہیم بن موسیٰ بن محمد الشاطبی الغرناطیؒ تحریر فرماتے ہیں کہ:دخل هارون (يعنى الرشيد ( المسجد فركع ثم أتى قبر النبیﷺ فسلّم عليه ثمّ أتى مجلس مالک فقال السلام علیك ورحمة الله بركاته ثم قال لمالك هل لمن سبّ أصحاب رسول اللہﷺ فی الفیئ حق؟ قال: لا! ولا كرامة ولا مسرة، قال من أين قلت ذالك؟ قال قال الله عز وجل: لِيَـغِيۡظَ بِهِمُ الۡكُفَّارَ‌(سورۃ الفتح آیت 29) فمن عابهم فهو كافر ولا حق لكافر فی الفيئ (الاعتصام: صفحہ 341 جلد 1)
ترجمہ: خلیفہ ہارون رشید مسجد نبویﷺ میں آئے پھر نماز ادا کی پھر حضور نبی کریمﷺ کی قبر مبارک پر آئے پھر اور سلام پڑھا پھر امام مالکؒ کی مجلس میں آئے اور کہا السلام علیک ورحمۃ اللہ و برکاتہ پھر امام مالکؒ سے سوال کیا کہ کیا اصحابِ رسول اللہﷺ پر سبّ کرنے والے کے لیے مال فئ میں کوئی حق ہے؟ امام مالکؒ نے فرمایا کہ نہیں اور نا ہی ایسے شخص کے لیے کوئی عزت ہے اور نا ہی کوئی کرامت ہے، خلیفہ نے سوال کیا کہ یہ بات آپ نے کس دلیل سے بیان کی ہے؟
امام مالکؒ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: 
صفحہ 1 از 3