حضراتِ شیخینؓ یعنی حضرت ابوبکر وعمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما پر سبّ کرنے کا کیا حکم ہے اس کی تفصیل ہم ماقبل میں بیان کر چکے ہیں، اب ہم حضراتِ شیخینؓ کے علاوہ دیگر صحابہ کرامؓ پر سبّ کرنے کا حکم بیان کر رہے ہیں، جس میں ہم یہ ثابت کریں گے کہ کوئی شخص اگر تمام صحابہ کرامؓ پر سبّ کرتا ہے، تو اس کا کیا حکم ہے۔ یا کوئی شخص چند مخصوص صحابہ کرامؓ پر سبّ کرتا ہے یا ان میں سے کسی خاص صحابی پر سبّ کرتا ہے تو اسکا کیا حکم ہے۔؟
اس کی کچھ تفصیل تو ہم سبّ کی قسمیں اور ان کا حکم کے عنوان کے تحت ذکر کر چکے ہیں جبکہ اس کی مزید تفصیل اور حوالہ جات اس بحث میں ذکر کریں گے تاکہ حضرات صحابہ کرامؓ پر سبّ کرنے کا حکم اور اس کی تفصیل واضح ہو جائے۔
تفصیل کے لیے ملاحظہ ہوں اکابر اہلسنت کے یہ حوالہ جات:
1: العلامہ المحقق السيد محمد امین الشهير بابن عابدینؒ تحریر فرماتے ہیں کہ:قال مالك رحمۃاللّٰہ من شتم النبیﷺ قتل ومن شتم اصحابه أدب وقال ايضاً من شتم احداً من اصحاب النبیﷺ ابابكر او عمر او عثمان أومعاوية أو عمرو بن العاص فان قال كانوافى ضلال قتل وان شتمهم بغير هذا من مشاتمة الناس نكل نكالا شديداً(رسائل ابن عابدین: جلد 1 صفحہ 358)
ترجمہ: امام مالکؒ فرماتے ہیں کہ جس شخص نے نبی کریمﷺ پر طعن کیا اس کو قتل کیا جائے گا اور جس شخص نے نبی کریمﷺ کے صحابہؓ پر طعن کیا تو اس کی تادیب کی جائے گی اور یہ بھی فرمایا ہے کہ جس شخص نے حضورﷺ کے صحابہؓ میں سے کسی پر طعن کیا چاہے وہ ابوبکرؓ و عمرؓ پر یا عثمانؓ پر یا معاویہؓ پر یا عمرو بن العاصؓ پر اور کہا کہ وہ گمراہ تھے تو اس شخص کو قتل کیا جائے گا اور اگر ان پر طعن کیا گمراہ کہے بغیر جیسے لوگ آپس میں طعن کرتے ہیں تو اس کو سخت ترین سزا دی جائے گی۔
2: علامہ ابن عابدین شامیؒ دوسری جگہ تحریر فرماتے ہیں کہ:وأما من سبّ احداً من الصحابة فهو فاسق ومبتدع بالاجماع الا اذا اعتقد أنه مباح او يترتب عليه ثواب كـمـا عـليه بعض الشيعة او اعتقد كفر الصحابة فانه كافر بالاجماع فاذاسبّ احد منهم فينظر فان كان معه قرائن حالية على ما تقدم من الكفريات فكافر والاففاسق وانما يقتل عند علمائنا سياسة لدفع فسادهم وشرهم
(رسائل ابن عابدین: جلد 1 صفحہ 367)
ترجمہ: بہرحال جو شخص صحابہؓ میں سے کسی ایک صحابیؓ پر سبّ کرے تو وہ بالا جماع فاسق اور بدعتی ہے لیکن اگر یہ شخص اس سبّ کے مباح ہونے کا اعتقاد رکھتا ہے یا اس سبّ پر ثواب کا عقیدہ رکھتا ہے جیسا کہ بعض شیعہ یہ عقیدہ رکھتے ہیں یا صحابہؓ کے کفر کا اعتقاد رکھتا ہے تو وہ شخص بالا جماع کافر ہے پھر اگر وہ شخص صحابہؓ میں سے کسی ایک صحابیؓ پر سبّ کرتا ہے پھر دیکھا جائے گا کہ اس کے سبّ کے ساتھ کوئی قرینہ حالیہ پایا جا رہا ہے پہلے مذکور کفریات میں سے تو یہ شخص کافر ہے اور اگر نہیں پایا جا رہا تو یہ شخص فاسق ہے تو اس فاسق شخص کو بھی ہمارے علماء کے نزدیک سیاستاً قتل کیا جائے گا اس کے فساد اور شر کو دور کرنے کے لیے۔
3: امام ابو اسحاق ابراہیم بن علی بن یوسف الشیرازیؒ سبّ شیخینؓ کا حکم بیان کرنے کے بعد تحریر فرماتے ہیں کہ:والآن نوضح حكم سبّ بقية الصحابة وهل يقتل سابهم أم لا؟ اختلف العلماء رحمهم الله فی ذالك على رأيين۔
الرأى الأول: وهو قول الحنفية والمالكية وقول عند الشافعية وقول عند الحنابلة أنه لا يقتل أحد بغير شتم النبىﷺ ولا يقتل أيضاً بل يفسق.
الرأى الثانی: وهو قول عند المالكية ومذهب الحنابلة وقول اهل البيت أن سبّ الصحابة كفر وضلال ويقتل السابّ
(تكملۃ المجموع شرح المهذب: صفحہ 23 جلد 24)
ترجمہ: اب ہم ( حضرات شیخینؓ کے علاوہ ) باقی صحابہ کرامؓ پر سبّ کرنے کے حکم کی وضاحت کرتے ہیں کہ آیا ایسے شخص کو قتل کیا جائے گا یا نہیں؟ اس میں علماء کا اختلاف ہوا ہے اور دو رائے ہو گئی ہیں۔
پہلی رائے: یہ حنفیہ اور مالکیہ کا قول ہے اور ایک قول شافعیہ اور حنابلہ کا بھی یہ ہے کہ نہیں قتل کیا جائے گا کسی کو نبی کریمﷺ پر سبّ کرنے کے جرم کے علاوہ میں اور یہاں بھی قتل نہیں کیا جائے گا بلکہ ایسے شخص کی تفسیق کی جائے گی۔
دوسری رائے: اور یہ ایک قول مالکیہ کا ہے اور حنابلہ اور اہل بیت کا مذہب یہ ہے کہ سبّ صحابہؓ کفر اور گمراہی ہے اور سبّ کرنے والے شخص کو قتل کیا جائے گا۔
فائدہ: اس عبارت کی وضاحت یہ ہے کہ جن علماء نے کہا ہے کہ سبّ صحابہؓ کرنے والے شخص کو فاسق قرار دیا جائے گا یہ اس صورت میں ہے جب کہ سبّ کرنے والا شخص اس سبّ کو نہ حلال سمجھتا ہے اور نہ ہی ثواب سمجھتا ہے تو ایسا شخص نہ کافر ہے اور نہ اس کی سزا قتل ہے لیکن اس شخص کو سیاستاً قتل کیا جائے گا تاکہ اس کے شر اور فساد سے دوسرے لوگ محفوظ رہیں جیسا کہ ہم اسی بحث کے حوالہ نمبر 2 میں بیان کر چکے ہیں اور جو شخص سبّ صحابہؓ کو ثواب سمجھ کر کرتا ہے یا اس کو حلال سمجھ کر کرتا ہے تو یہ شخص کافر ہے اور اس کی سزا قتل ہے جو حکومتِ وقت جرم ثابت ہونے کے بعد جاری کرے گی۔
4: امام ابو اسحاق ابراہیم بن موسیٰ بن محمد الشاطبی الغرناطیؒ تحریر فرماتے ہیں کہ:دخل هارون (يعنى الرشيد ( المسجد فركع ثم أتى قبر النبیﷺ فسلّم عليه ثمّ أتى مجلس مالک فقال السلام علیك ورحمة الله بركاته ثم قال لمالك هل لمن سبّ أصحاب رسول اللہﷺ فی الفیئ حق؟ قال: لا! ولا كرامة ولا مسرة، قال من أين قلت ذالك؟ قال قال الله عز وجل: لِيَـغِيۡظَ بِهِمُ الۡكُفَّارَ(سورۃ الفتح آیت 29) فمن عابهم فهو كافر ولا حق لكافر فی الفيئ (الاعتصام: صفحہ 341 جلد 1)
ترجمہ: خلیفہ ہارون رشید مسجد نبویﷺ میں آئے پھر نماز ادا کی پھر حضور نبی کریمﷺ کی قبر مبارک پر آئے پھر اور سلام پڑھا پھر امام مالکؒ کی مجلس میں آئے اور کہا السلام علیک ورحمۃ اللہ و برکاتہ پھر امام مالکؒ سے سوال کیا کہ کیا اصحابِ رسول اللہﷺ پر سبّ کرنے والے کے لیے مال فئ میں کوئی حق ہے؟ امام مالکؒ نے فرمایا کہ نہیں اور نا ہی ایسے شخص کے لیے کوئی عزت ہے اور نا ہی کوئی کرامت ہے، خلیفہ نے سوال کیا کہ یہ بات آپ نے کس دلیل سے بیان کی ہے؟
امام مالکؒ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:
لِيَـغِيۡظَ بِهِمُ الۡكُفَّارَ جو شخص صحابہؓ پر عیب لگائے وہ کافر ہے اور کافر کا مال فئ میں کوئی حصہ نہیں ہے۔
5: شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمۃاللہ حضرت امام احمد بن حنبل رحمۃاللہ کا قول تحریر فرماتے ہیں کہ:ادا رأیت احد ا يذكر اصحاب رسول اللہﷺ بسوء فاتّهمه على الاسلام(الصارم المسلول: صفحہ 419)
ترجمہ: جس وقت تو دیکھے کسی شخص کو کہ وہ رسول اللہﷺ کے صحابہؓ میں سے کسی کا تذکرہ برے انداز میں کر رہا ہے تو آپ اس کے اسلام کو متہم سمجھیں۔
1: ابو الطيب صدیق بن حسن خانؒ تحریر فرماتے ہیں کہ:قال عياض: وسبّ احدهم من المعاصى الكبائر ومذهبنا ومذهب الجمهور أنه يعزّر ولا يقتل وقال بعض المالكيه يقتل(السراج الوهاج: صفحہ 22 جلد 10)
ترجمہ: قاضی عیاضؒ نے فرمایا ہے کہ ان میں سے (یعنی صحابہؓ میں سے) کسی ایک کو سبّ کرنا کبیرہ گناہوں میں سے ہے اور ہمارا اور جمہور کا مذہب یہ ہے کہ ایسے شخص پر تعزیر لگائی جائے گی اس کو قتل نہیں کیا جائے گا جبکہ بعض مالکیہ فرماتے ہیں کہ ایسے شخص کو قتل کیا جائے گا۔
7: امام العصر محافظِ ختمِ نبوت علامہ انور شاہ کشمیری رحمۃاللہ فرماتے ہیں کہ:ان سبّ الصحابة رضى الله عنهم فسق وقال بعضهم ان سبّ الشيخين كفروالمحقق أن سبّ الصحابة رضى الله عنهم كلّهم أو اكثرهم كفر وسبّ صحابی واحد أو اثنين فسق وسبّ أحدهما الآخر ليس بكفر فانه يكون لداعية لا لمجرد تبريد الغيظ بخلاف سبّ من بعدهم اياهم فانه ليس بسبب صحيح بل لمجرّد تبريد الغيظ فانهم قد انقطعوا عن الدنيا ولم يبق لهم معاملة مع الناس فلا يقع من يقع فيهم الّا لأجل الغيظ منهم( فیض الباری: صفحہ 195 جلد 1)
ترجمہ: صحابہ رضی اللہ عنہم پر سبّ کرنا فسق ہے اور بعض حضرات نے فرمایا کہ سبّ شیخینؓ کفر ہے اور تحقیقی بات یہ ہے کہ تمام صحابہؓ پر سبّ کرنا یا ان میں سے اکثر پر سبّ کرنا کفر ہے اور ایک یا دو صحابہؓ پر سبّ کرنا فسق ہے اور ان میں سے ایک کا دوسرے پر سبّ کرنا کفر نہیں ہے کیونکہ اس کا داعیہ موجود تھا (آپس میں معاملات کی وجہ سے) یہ خالی غصہ اور غضب کی وجہ سے نہیں تھا۔ بخلاف اس سبّ کے جو ان کے بعد کے لوگ ان پر کریں کیونکہ یہ کسی صحیح سبب کی وجہ سے نہیں ہے بلکے صرف غضب کی وجہ سے ہے کیونکہ وہ لوگ دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں اور ان لوگوں کے ساتھ کوئی معاملہ باقی نہیں رہا پس وہ واقع نہیں ہو گا ان پر سبّ کرنے میں مگر صرف ان پر غیظ اور غصہ کی وجہ سے۔
8: حضرت علامہ قاضی ثناءاللہ پانی پتی رحمۃاللہ تحریر فرماتے ہیں کہ:اگر کسی شخص پر عثمانؓ و علیؓ پر سبّ کرنا ثابت ہو جائے تو اکثر علماء کہتے ہیں اس پر تعزیری سزا آئےگی قتل واجب نہیں ہے مگر فقیر کے نزدیک مختار یہ ہے کہ حضرات ختنین (عثمانؓ و علیؓ) اور سیدہ عائشہ صدیقہؓ اور فاطمہؓ زہرا پر سبّ کرنے والے کو بھی سزا قتل دی جائے گی اس لیے کہ ان پر سبّ کرنا درحقیقت رسول اللہﷺ پر سبّ کرنا ہے۔ (السیف المسلول: صفحہ 520)
9: خاتم المحدثین حضرت شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی رحمۃاللہ سبّ صحابہؓ کے حرام اور ناجائز ہونے کے بارے میں ایک قیمتی نکتہ بیان فرماتے ہیں جو اس معاملے میں قولِ فیصل کی حیثیت رکھتا ہے وہ یہ ہے کہ سمجھ لینا چاہیے کہ حضرات انبیاء علیہم السلام کی برائی اور ان کی شان میں لعن و طعن اس وجہ سے حرام و کفر ہے کہ لعن کا سبب یعنی گناہ اور کفران بزرگوں میں نہیں پایا جاتا اور تعظیم و توقیر اور توصیف کے اسباب ان حضرات میں پورے طور پر موجود ہیں۔ اور مؤمنین کی ایسی جماعت و گروہ جس میں تعظیم و توقیر کے اسباب موجود ہوں اور ان کے گناہوں کی مغفرت ہو گئی ہو اور یہ بات نص قرآن سے ثابت ہو گئی ہو تو یقینی طور پر اس جماعت کی برائی، اہانت اور تحقیر، انبیاء علیہم السلام کی اہانت و تحقیر کے حکم میں ہو گی۔ بس فرق صرف یہ ہوگا کہ حضرات انبیاء علیہم السلام میں اسبابِ تحقیر سرے سے ہی موجود ہی نہیں ہیں۔ اور اس جماعت میں یہ اسباب پائے جانے کے بعد ختم ہو گئے۔ گناہوں کے وجود کے بعد ان کا (مغفرت وغیرہ کے ذریعہ) معدوم اور ختم ہو جانا معدومِ اصلی کے حکم میں ہے۔
(تحفہ اثنا عشریہ: صفحہ 701: مقالات حبیبؒ صفحہ جلد 1 صفحہ 216)
فائدہ: ہم نے اس رسالہ میں ایک بحث، سبّ کی قسمیں اور ان کا حکم کے عنوان سے بیان کی ہے جس میں ہم تفصیلاً یہ بات ذکر کر چکے ہیں کہ اگر کوئی شخص صحابہ کرامؓ کے ایمان یا عدالت میں طعن و سبّ کرتا ہے تو وہ شخص بالاتفاق کافر ہے۔ اور چونکہ یہ کافر مرتد کے حکم میں ہے اس لیے اس کی سزا بھی وہی ہو گی جو مرتد کی ہے۔
اور وہ شخص جو صحابہ کرامؓ پر سبّ کرتا ہے ایمان یا عدالت کے علاوہ میں اور اس سبّ کرنے کو حلال بھی سمجھتا ہے تو یہ شخص بھی کافر ہے کیونکہ حضرات صحابہ کرامؓ پر سبّ کبیرہ گناہوں میں سے بڑا گناہ ہے جس کو اکابر اہلسنت نے اکبر الفواحش کے لفظ سے ذکر کیا ہے تو یہ شخص اکبر الفواحش کے حلال سمجھنے کی وجہ سے بھی کافر ہے۔
اور اسی طرح وہ شخص جو حضراتِ صحابہ کرامؓ کے ایمان اور عدالت کے علاوہ سبّ کرتا ہے اور اس کو حلال بھی نہیں سمجھتا تو یہ شخص پرلے درجے کا فاسق اور بدعتی ہے لیکن کافر نہیں ہے۔ ہاں البتہ اس کا مذہب یا اس کے حالات اس بات پر دلالت کرتے ہیں کہ یہ سبّ کو ثواب سمجھتا ہے یا جائز و حلال سمجھتا ہے تو یہ شخص بھی کافر ہوگا اور اس کی سزا بھی قانونی طور پر مرتد والی ہوگی اور وہ سزا قتل ہے جس کو ہم سزائے موت کا عنوان دیگر مطالبہ کرتے ہیں کہ گستاخِ صحابہؓ کے لیے سزائے موت کا قانون منظور کیا جائے۔
اور اسی بات کی طرف حضرت شاہ عبدالعزیز محدث دہلویؒ نے بھی اپنی عبارت میں اشارہ کیا ہے کہ جب صحابہ کرامؓ کی خطائیں معاف ہو گئیں اور ان کی معافی کی خبر دلیلِ قطعی یعنی قرآن مجید کے ذریعہ امت کو معلوم ہو گئی تو اب ان پر سبّ کرنا ان کی تحقیر کرنا حضرات انبیاء علیہم السلام پر سبّ کرنے اور ان کی تحقیر کرنے کے حکم میں ہوگا اور ظاہر بات ہے کہ انبیاء علیہم السلام پر سبّ اور تحقیر کفر ہے اور اس کی سزا موت ہے اسی طرح حضرات صحابہ کرامؓ پر سبّ کرنا اور ان کی تحقیر کرنا بھی کفر ہے اور اس کی سزا بھی قتل ہے یعنی سزائے موت ہے۔
اس کے بعد اس بحث کے آخر میں ہم شہید ملتِ اسلامیہ حضرت مولانا ضیاء الرحمٰن فاورقی شہیدؒ کی ایک اہم عبارت یہاں ذکر کرتے ہیں جو ہمارا مؤقف بھی ہے اور حضرت شاہ عبدالعزیز محدث دہلویؒ کی عبارت پر وارد ہونے والے اعتراض کا جواب بھی ہے اور وہ عبارت یہ ہے:
(حضرت فاورقی شہیدؒ تحریر فرماتے ہیں کہ) یہاں اس غلط فہمی کا ازالہ مناسب ہے کہ جب حضورﷺ کو گالی دینے کی سزا بالاتفاق قتل ہے خواہ ذمی کافر ہے یا مسلمان ہے (اور مرتد ہو کر سزائے قتل پائے) تو صحابہ کرام کو گالی دینے والے کی سزا میں فقہاء نے اختلاف کیوں کیا ہے؟ اور سپاہ صحابہؓ و دیگر اہلسنت قتل کی سزا کا مطالبہ کیوں کرتے ہیں اور اسمبلی سے سابّ کو پھانسی دینے کا قانون کیوں منظور کرانا چاہتے ہیں!؟
اس کا جواب یہ ہے کہ یہ اختلاف بدگوئی کی نوعیت کے لحاظ سے ہے۔
ایک شخص جس کے عقیدہ میں کفر و شرک نہیں نہ وہ کسی قطعی حکم شرعی کا منکر ہے اس نے دشمنانِ صحابہؓ کی کوئی کتاب پڑھی یا کچی پکی کسی تاریخی روایات سے متاثر ہو کر عام صحابہ کرامؓ، خلفائے راشدینؓ، امہات المؤمنینؓ، اہل بیتؓ نبوت و بنات طاہراتؓ کے علاوہ کسی سے بدظن ہوا اور سبّ و مذمت کا کوئی کلمہ زبان سے نکالا تو اس کی سزا تعزیر ہے یعنی 10 سے لیکر 99 تک کوڑے لگائے جائیں گے اور قتل نہیں کیا جائے گا۔لیکن خواص صحابہ کرامؓ یعنی خلفائے راشدینؓ، امہات المؤمنینؓ، اہل بیت نبویﷺ بناتِ طاہراتؓ ان کی شان میں جو شخص گستاخی کرے۔ ان کے ایمان، کردار، نیک نیتی، پاکدامنی نسب اور جنتی ہونے میں شک و شبہ کرے تو چونکہ وہ لاتعداد صریح آیات واحادیث اور اجماع امت کا منکر ہے اس لئے وہ کافر ہوگا ارتداد کی وجہ سے اس کی سزا قتل ہوگی۔(گستاخِ صحابہؓ کی شرعی سزا: صفحہ 28)