ساتویں بحث حضرات شیخین رضی اللہ عنہما پر سبّ کرنے کا حکم -…

ساتویں بحث حضرات شیخین رضی اللہ عنہما پر سبّ کرنے کا حکم


صفحہ 3 از 3
16: حضرت شاہ عبدالعزیز محدث دھلویؒ فرماتے ہیں کہ: رافضی جو برا کہتا ہو حضرات شیخینؓ کو اور ان حضرات پر لعنت بھیجتا ہو (نعوذ باللہ من ذالک) کافر ہے۔ (فتاویٰ عزیزی: صفحہ 378)
17: علامہ نواب محمد قطب الدین خان دہلویؒ تحریر فرماتے ہیں کہ:علامہ ابن نجیم مصری کی کتاب الاشباہ والنظائر کی کتاب السیر میں ہے کہ ہر کافر جو کفر سے توبہ کرلے اس کی توبہ دنیا اور آخرت میں مقبول ہے اور آخرت میں اس کو کفر کی حالت کے معاصی اور کفر کی سزا نہیں دی جائے گی۔ ہاں کچھ لوگ ایسے ہیں کہ اگر توبہ سے پہلے دھر لیے جائیں تو اس کی معافی نہیں جیسے کہ جانتے بوجھتے توہینِ رسالت کرنے والا یا شیخینؓ دونوں کو یا ان میں سے کسی ایک کو برا کہے اس طرح وہ شخص جو جادو کی وجہ سے یا زندقہ کی وجہ سے کا فر قرار پائے چاہے مرد ہو یا عورت۔
ہمارے علماء نے صراحت کے ساتھ لکھا ہے کہ جو شخص شیخینؓ (ابوبکرؓ و عمرؓ) کو برا کہے وہ مستوجبِ قتل ہے۔ 
(مظاہرِ حق شرح اردو مشکوة شریف: صفحہ 496 جلد 5)
17: حضرت مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندیؒ تحریر فرماتے ہیں:أقول سبّ الشيخين رضى الله عنهما كفر لاحاديث الصحيحة تدل على ذالک ۔ (رسالہ رد روافض: صفحہ 77)
ترجمہ: میں کہتا ہوں حضرات شیخین رضی اللہ عنھما پر سب کرنا کفر ہے ان احادیث صحیحہ کی وجہ سے جو اس پر دلالت کرتی ہیں۔
19: ازهر ہند امّ المدارس دارالعلوم دیوبند کے فتاویٰ میں ایک سوال کے جواب میں یہ عبارت و فتویٰ تحریر شدہ ہے کہ:
اکثر فقہاء نے سبّ شیخینؓ کرنے والے کو بھی کافر کہا ہے بس ایسے رافضی کے ساتھ اختلاط و ارتباط رکھنا بلا نکیر ان کو مساجد مسلمین میں آنے اور شریکِ نماز و جماعت کرنا حرام اور ناجائز ہے ایسے لوگوں سے جہاں تک ہو سکے اجتناب اور علیحدگی کی جاوے۔(فتویٰ دار العلوم دیوبند: صفحہ 420 جلد 12)
فائدہ: ان تمام حوالاجات و عبارات سے جو اکابر اہلسنت کے تحریر شدہ ہیں چند باتیں وضاحت کے ساتھ معلوم ہو رہی ہیں۔
1: حضراتِ شیخینؓ پر سبّ کرنا اور ان پر لعن کرنا کفر ہے اور یہی اکثر علماء کا قول ہے۔
2: جو شخص حضراتِ شیخینؓ پر سب کرتا ہے تو اس کی قانونی سزا یہ ہے کہ اس شخص کو قتل کر دیا جائے اب اگر وہ توبہ کر چکا ہے تو اس کی تدفین اسلامی طریقے پر ہو گی اور اگر بغیر توبہ کئے حالتِ کفر میں مرا ہے تو اس کی تدفین بھی اسلامی طریقے پر نہیں ہو گی۔
3: ایسا شخص جو سبّ شیخین کا مرتکب ہوا ہے قانون کی گرفت میں آنے سے پہلے پہلے توبہ کر لیتا ہے تو اس کی توبہ قبول ہے لیکن اگر گرفتار ہو جاتا ہے تو پھر اس پر قتل کی قانونی سزا تو ضرور جاری کی جائے گی البتہ اس شخص کا اسلام قبول ہو گا۔
4: ایسے شخص کے اختلاط سے بھی بچا جائے گا (جو سبِّ شیخینؓ کا ارتکاب کرتا ہے) اور ایسے لوگوں سے علیحدگی اختیار کی جائے گی اور ایسے لوگوں کو اپنی مساجد میں بلانا اور شریک جماعت و نماز کرنا بھی حرام ہے یعنی ایسے لوگوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔
اعتراض: ہمارے بعض علماء نے تو یہ بات لکھی ہے کہ: سبّ الشيخينؓ ليس بكفر جس کا مطلب یہ ہے کہ حضرات شیخینؓ پر سبّ کرنا کفر نہیں ہے تو پھر آپ اس کو کفر کیوں قرار دے رہے ہیں؟
جواب: بعض علماء نے یہ عبارت ایسے لوگوں کے لیے لکھی ہے جن سے سبّ شیخینؓ کا ارتکاب تو ہو گیا ہے ناسمجھی کی وجہ سے لیکن وہ اس کو حلال نہیں سمجھتے یعنی سبّ کو بغیر جائز و حلال سمجھے وہ اس جرم کا ارتکاب کر چکے ہوں تو یہ لوگ کافر نہیں ہیں۔
جبکہ اکثر علماء ایسے شخص کی تکفیر کے بھی قائل ہیں کیونکہ انہوں نے مطلقاً سبّ شیخینؓ کو کفر قرار دیا ہے اور اس کی سزا قتل قرار دی ہے۔
نوٹ: ہم نے مختلف عبارات سے یہ ثابت کیا ہے کہ ازواجِ مطہراتؓ پر سبّ کرنے والا یا ان میں سے کسی ایک زوجہ رسولﷺ پر سبّ کرنے والے شخص کی سزا قتل ہے اس طرح سبّ شیخینؓ کی بھی سزا قتل ہے تو اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہر شخص ہتھیار اٹھائے اور یہ سزا دینا شروع کر دے بلکہ ہمارا مقصد شرعی حکم بیان کرنا ہے اور لوگوں کو یہ سمجھاتا ہے کہ شریعت میں اس جرم کی سزا یہ ہے جو قانونی طریقہ کار سے دلوائی جائیگی اور حکومت بھی اس شرعی حکم کو سامنے رکھتے ہوئے قانون سازی کرے اور شرعی سزا کا نفاذ بھی کرے۔

صفحہ 3 از 3