ساتویں بحث حضرات شیخین رضی اللہ عنہما پر سبّ کرنے کا حکم -…

ساتویں بحث حضرات شیخین رضی اللہ عنہما پر سبّ کرنے کا حکم


صفحہ 2 از 3
7: المحدث الجلیل علی بن سلطان محمد القاریؒ تحریر فرماتے ہیں کہ:سبّ الشيخين ولعنهما كفر (مرقات المفاتيح: صفحہ 273 جلد 11)
ترجمہ: حضراتِ شیخینؓ پر سبّ کرنا اور ان پر لعن کرنا کفر ہے۔
8: فقہ حنفی کی معروف کتاب فتاویٰ عالمگیری میں حضراتِ شیخینؓ پر سبّ کرنے والے کا حکم ان الفاظ میں بیان ہوا ہے
الرافضی اذا كان يسبّ الشخين ويلعنهما والعياذ بالله فهو كافر (فتاویٰ عالمگیری: صفحہ 264 جلد 2)
ترجمہ: رافضی جب حضراتِ شیخینؓ پر سبّ کرتا ہے اور ان پر لعن کرتا ہے۔ العیاذ باللہ تو وہ کافر ہے۔
9: علامہ ابوالاخلاص حسن بن عمار الشرنبلالی الحنفی تحریر فرماتے ہیں کہ:فمن أنكر بعض ما علم من الدين ضرورة أو انكر صحبة الصديق أو استحقاق خلافته أو خلافة عمر أو سبّ الشيخين أو تكلم فی عائشه وغير ذالک فهذا كافر (سبیل الفلاح والوّشاح: صفحہ 174)
ترجمہ: جو شخص انکار کرے ایسی چیز کا جس کا ضروریاتِ دین میں سے ہونا معلوم ہو چکا ہے۔ یا حضرتِ صدیقِ اکبرؓ کی صحبت کا انکار کرے یا ان کے استحقاقِ خلافت کا یا خلافتِ عمرؓ کا انکار کرے یا حضراتِ شیخینؓ پر سب کرے یا حضرت عائشہ وغیرہ کے بارے میں (توہین آمیز ) کلام کرے تو یہ شخص کافر ہے۔
10: حضرت ابو بکر بن علی بن محمد الیمنی الحنفیؒ سبّ شیخینؓ کے مرتکب کا حکم بیان کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں کہ:
ومن سبّ الشيخين أو طعن فيهما يكفر ويجب قتله ثم ان رجع وتاب وجدّد الاسلام هل تقبل توبته ام لا، قال الصدر الشهيد لا تقبل توبته و اسلامه ونقتله وبه أخذ الفقيه أبو الليث السمرقندی وأبو نصر الدّبوسی وهو المختار للفتوىٰ (الجوهرة النيرة على مختصر القدوری: صفحہ 276 جلد2)
ترجمہ: جو شخص حضراتِ شیخینؓ پر سبّ کرے یا ان پر طعن کرے تو اس کی تکفیر کی جائے گی اور اس کو قتل کرنا واجب ہے پھر اگر وہ شخص رجوع کرلے اور توبہ کرلے اور اسلام کی تجدید کرلے تو کیا اس شخص کی توبہ قبول کی جائے گی یا نہیں؟
حضرت صدر الشہیدؒ نے فرمایا ہے کہ اس کی توبہ اور اس کا اسلام قبول نہیں کیا جائے گا اور اس قول کو فقیہ ابواللیث سمرقندیؒ اور ابونصر الدبوسیؒ نے اختیار فرمایا ہے اور یہی قول فتویٰ کے مطابق ہے۔
11: امام عبد الرحمٰن بن محمد بن سلیمان المدعو بشخي
زادہ تحریر فرماتے ہیں کہ:وسابّ الشيخينؓ كافر ومبتدع ان فضّل عليّاً
(مجمع الانهر فی شرح ملتقی الا بحرص: 677 جلد 1)
ترجمہ: اور حضراتِ شیخینؓ پر سبّ کرنے والا شخص کافر ہے اور حضرت علیؓ کو ان پر فضیلت دینے والا بدعتی ہے۔
12: علامہ زین العابدین بن یوسف الکردی الحنفیؒ تحریر فرماتے ہیں کہ:الرافضی اذا كان يسبّ الشيخين ويلعنهما فهو كافر(مختصر اليمانيات: صفحہ 14)
13: حضرت مولانا قاضی ثناءاللہ پانی پتیؒ تحریر فرماتے ہیں کہ:مسئله از سبّ شیخینؓ کافر شودنہ از تفضیل علی رضی الله عنہ کہ بدعت است (مالابدّ منہ: صفحہ 137)
ترجمہ: مسئلہ یہ ہے کہ حضراتِ شیخینؓ پر سبّ کرنے سے وہ شخص کافر ہو جاتا ہے نہ کہ تفضیل حضرت علیؓ کی وجہ سے کیونکہ یہ بدعت ہے۔
14: حضرت علامہ مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی السندیؒ تحریر فرماتے ہیں کہ:ان من انكر خلافة الشيخينؓ أو احدهما أو سبّهما أو انكر صحبة ابی بكر أو قذف سيّدتنا عائشة أو فاطمة فهو كافر على القول الصحيح الأصح (فرائض الاسلام: صفحہ 29)
ترجمہ: جو شخص حضراتِ شیخینؓ کی خلافت کا یا ان میں سے کسی ایک کی خلافت کا انکار کرے یا ان پر سبّ کرے یا حضرت ابوبکر صدیقؓ کی صحبت کا انکار کرے یا حضرت عائشہؓ یا حضرت فاطمہؓ پر تہمت لگائے تو صحیح اور اصح قول کے مطابق یہ شخص کافر ہے۔
15: السیّد محمد امین بن عمر بن عبد العزیز الشهير بابن عابدینؒ تحریر فرماتے ہیں کہ:وقال فی  الاشباه كل كافر تاب فتوبته مقبولة فی الدنيا والآخرة الآ الكافر بسبّ النبی أو بسبّ الشيخين أو احدهما أو بالسحر ولو امرأة وباالزندقة اذا اخذ قبل توبته فيجب قتل هؤلاء الاشرار الكفار تابوا أو لم يتوبوا لأنهم ان تابوا واسلموا قتلوا حدا على المشهور وأجرى عليهم بعد القتل أحكام المسلمين وان بقوا على كفرهم وعنادهم قتلوا كفر او جرى عليهم بعد القتل أحكام المشركين
(العقود الدريۃ فی تنقيح الفتاوىٰ الحامديۃ: صفحہ 202 جلد 1)
ترجمہ: اور انہوں نے فرمایا الاشباہ میں کہ ہر کافر جو توبہ کر لے تو اس کی توبہ قبول ہے دنیا اور آخرت میں مگر وہ شخص جو سبّ نبیﷺ یا سبّ شیخینؓ یا ان میں سے کسی ایک پر سبّ کرنے کی وجہ سے یا جادو کی وجہ سے کافر ہوا ہے اگرچہ وہ عورت ہو یا زندقہ کی وجہ سے کافر ہوا ہے تو اس کی توبہ قبول نہیں۔ اگر وہ توبہ کرنے سے پہلے پکڑا جائے تو واجب ہے قتل کرنا ان اشرار کفار کا وہ توبہ کریں یا نہ کریں اس لیے کہ اگر وہ توبہ کریں اور اسلام قبول کر لیں تو مشہور قول کے مطابق ان کو حدّاً قتل کیا جائے گا اور قتل کے بعد ان پر مسلمانوں والے احکام جاری ہونگے (یعنی کفن و دفن وغیرہ میں) اور اگر وہ باقی رہیں اپنے کفر پر اور اپنے عناد پر تو وہ کفر پر ہی قتل کیے جائیں گے اور قتل کے بعد ان پر مشرکین کے احکام جاری ہونگے۔
فائدہ: اس عبارت سے واضح ہو گیا کہ ہر کافر کی توبہ قبول ہے لیکن اگر کوئی شخص کسی نبی پر سبّ کرتا ہے یا حضراتِ شیخینؓ پر سبّ کرتا ہے یا ان میں سے کسی ایک یعنی صرف حضرت ابوبکرؓ یا صرف حضرت عمرؓ پر سبّ کرتا ہے تو وہ شخص کافر ہے لیکن اگر یہ شخص گرفتاری سے پہلے پہلے توبہ کر لیتا ہے اور دوبارہ اسلام قبول کر لیتا ہے تو پھر اس کی توبہ قبول ہوگی لیکن اگر گرفتار ہونے کے بعد توبہ کرتا ہے اور اسلام تو قبول کرتا ہے تو اس کا اسلام تو قبول ہے لیکن اس شخص کو حدّاً قتل کرنا واجب ہے اور قتل کے بعد اس پر تمام احکام مسلمانوں والے جاری ہونگے یعنی اس کو غسل دیا جائے گا اور اس کی نمازِ جنازہ ادا کی جائیگی اور اس کے کفن و دفن کا اہتمام اسلامی طریقے پر ہوگا۔
اور اگر وہ شخص تو بہ نہیں کرتا بلکہ اپنے کفر اور ضد پر قائم رہتا ہے تو پھر اس کو قتل کیا جائے گا اور اس پر قتل کے بعد کفار و مشرکین والے احکام ہی جاری ہونگے۔
صفحہ 2 از 3