ساتویں بحث حضرات شیخین رضی اللہ عنہما پر سبّ کرنے کا حکم -…

ساتویں بحث حضرات شیخین رضی اللہ عنہما پر سبّ کرنے کا حکم


صفحہ 1 از 3
حضرات شیخینؓ یعنی حضرت ابوبکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما حضور نبی کریمﷺ نے کی حیات مبارکہ میں نبی کریمﷺ کے وزیر رہے اور ان کو نبی کریمﷺ کے ساتھ اتنی قربت تھی کہ حضورﷺ نے کئی سارے مواقع پر اپنے ایمان کے ساتھ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما کے ایمان کی بھی شہادت دی ہے حالانکہ وہ حضرات اس وقت موجود بھی نہ تھے، ایسے مواقع پر حضورﷺ کے الفاظ اس قسم کے تھے: أومن بذالك وأبوبکر و عمر ( بخاری شریف)
اور یہی دونوں بزرگ حضرات ہیں جن کی اقتداء کی تعلیم حضرت نبی کریمﷺ نے ان الفاظ میں ارشاد فرمائی ہے: اقتدوا باللذين من بعدى ابی بكروعمر (ترمذی) یعنی نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ: میرے بعد ابوبکر و عمر کی اقتداء کرنا۔
اسکا مطلب یہ ہے کہ نبی کریم ﷺ کی وفات مبارکہ کے بعد متصلاً سرداری انہی حضرات کی ہو گی، جو خلافت کی شکل میں امت کے سامنے ظاہر ہوئی، یہ تو اشارہ دنیا میں ان دونوں حضرات کی سرداری کی طرف تھا جبکہ آخرت میں بھی ان دونوں حضرات کی سرداری ہو گی جس کا بیان آقاءِ مدنی کریمﷺ نے ان الفاظ میں فرمایا ہے: هذان سیدا کھول اهل الجنة من الأولين والآخرين الا النبين والمرسلين (ترمذی)
ترجمہ: یہ دونوں ادھیڑ عمر جنتی لوگوں کے سردار ہیں اولین و آخرین میں سے سوائے نبیوں اور رسولوں کے۔ پھر یہی دونوں شخصیات ہیں جو حضورﷺ کی زندگی میں وزیر بھی تھے اور فرمانِ مصطفیﷺ کے مطابق نبی کریمﷺ کے لیے سمع و بصر بھی تھے اور وفات کے بعد بھی ان کو حضورﷺ کا قیامت تک کے لیے قرب بھی نصیب ہوا اور جب قیامت کے دن قبروں سے اٹھایا جائیگا تو اس کی منظر کشی بھی سرور کائناتﷺ نے ایک حدیث مبارکہ میں یوں فرمائی ہے:۔ قال ابن عمر أن رسول اللهﷺ خرج ذات يوم ودخل المسجد وأبو بكرو عمر أحدهما عن يمينه والآخر عن شماله وهو آخذ بأيديهما وقال هكذا نبعث يوم القيمة (ترمذی)
ترجمہ: حضرت ابنِ عمرؓ فر ماتے ہیں کہ نبی کریمﷺ ایک دن مسجد میں داخل ہوئے اور حضرت ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما ان میں سے ایک آپﷺ کے دائیں جانب تھا اور دوسرا بائیں جانب تھا اور حضورﷺ نے ان دونوں کے ہاتھوں کو پکڑا ہوا تھا اور فرمایا اسی طرح ہم قیامت کے دن اٹھائے جائیں گے۔
یعنی زندگی میں وزیر سمع و بصر اور پھر نیابتِ رسولﷺ کا ملنا اور پھر وفات کے بعد روضۂ رسولﷺ میں قیامت تک کے لیے آرام جو روضة من رياض الجنة ہے اور پھر حضورﷺ کے ہمراہ ایک خاص شان کے ساتھ اٹھایا جانا اور پھر جنت کی سرداری کا ملنا یہ تمام چیزیں کسب سے حاصل نہیں ہو سکتیں بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نسبت رسولﷺ کی برکت سے خصوصی انعامات ہیں جو صرف ان ہی دو شخصیات کے مقدر میں تھے۔ لہٰذا جب فضائل و مناقب میں اور سرداری و خلافت میں یہ دونوں بزرگ شخصیات باقی تمام صحابہ کرامؓ سے ممتاز ہیں تو احکام میں بھی ممتاز ہی ہیں اس لیے ہم نے بھی ان دو عظیم شخصیات پر سبّ کرنے والے شخص کا حکم بھی علیحدہ بیان کرنے کے لیے یہ بحث منتخب کی ہے جس میں ہم اکابر اہلسنت کے فتاویٰ جات کی روشنی میں حضرات شیخین رضی اللہ عنہما پر سبّ کرنے والے شخص کا حکم بیان کریں گے۔
تفصیل کے لیے ملاحظہ ہوں یہ حوالہ جات:
1: الشیخ القاضی عبیداللہ القاضی فقہ اکبر کی شرح میں تحریر فرماتے ہیں کہ: وذکر فی الاشباه سبّ الشيخين ولعنهما كفر (نظم الدررفی شرح الفقہ الاکبر: صفحہ 94)
ترجمہ: الاشباہ میں مذکور ہے کہ حضرات شیخینؓ پر سبّ کرنا اور ان پر لعنت کرنا کفر ہے۔
2: ترمذی شریف کے حاشیہ پر سبّ شیخینؓ کے مرتکب کے بارے میں یہ الفاظ مذکور ہیں کہ: 
وقد صرح بعض علمائنا بأنه يقتل من سبّ الشيخين وفی الاشباہ والنظائر كل كافر تاب فتوبته مقبولة فی الدنيا والآخره الا الكافر بسبّ النبی أو بسب الشيخين أو احدهما 
(حاشیہ ترمذی شریف: صفحہ 637)
ترجمہ: ہمارے بعض علماء نے تصریح کی ہے کہ جو شخص حضرات شیخینؓ پر سبّ کرتا ہے اس کو قتل کیا جاۓ گا اور الاشباہ والنظائر میں ہے کہ کافر جب توبہ کرے اس کی توبہ دنیا و آخرت میں قبول ہے لیکن وہ شخص جو نبی کریمﷺ پر یا شیخینؓ پر یا ان میں سے کسی ایک پر سبّ کرنے کی وجہ سے کافر ہوا ہے، (اسکی تو بہ قبول نہیں )
3: امام ابو اسحاق الشیرازیؒ سبّ شیخینؓ کے مرتکب کا حکم بیان کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں کہ: اتفق اصحاب المذاهب الاربعة على كفر من سبّ أبی بكر وعمر رضى الله عنهما 
(تكملۃ الجموع شرع المهذب: صفحہ 23 جلد 24)
ترجمہ: مذاہب اربعہ کا اتفاق ہے حضرت ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما پر سبّ کرنے والے کے کفر پر۔
4: امام زین الدین بن ابراہیم بن محمد المعروف بابن نجیم الحنفیؒ تحریر فرماتے ہیں کہ: من سبّ الشيخين أو طعن فيهما كفر ويجب قتله ثم ان رجع وتاب وجدد الاسلام هل تقبل توبته أم لا؟ قال الصدر الشهيد، لا تقبل توبته و اسلامه و نقتله وبه أخذ الفقيه أبواليث السمرقندى و أبو نصر الدبوسی وهو المختار للفتوىٰ
(البحر الرائق: صفحہ 212 جلد 5)
ترجمہ: جو شخص حضراتِ شیخینؓ پر سبّ کرے یا طعن کرے وہ کافر ہے اور اس کا قتل کرنا واجب ہے، پھر اگر وہ شخص رجوع کرلے اور توبہ کر لے اور اپنے اسلام کی تجدید کر لے تو کیا اس کی توبہ قبول کی جائے گی؟ 
حضرت صدر الشہیدؒ فرماتے ہیں کہ اس کی توبہ اور اس کا اسلام قبول نہیں کیا جائے گا اور ہم اس کو قتل ہی کرے گے اسی قول کو فقیہ ابواللیث سمرقندی اور ابونصر الدبوسی نے بھی اختیار کیا ہے اور یہی قول فتویٰ میں مختار ہے۔
5: شیخ علاؤ الدین ابوالحسن علی بن خلیل الطرابلسی الحنفیؒ تحریر فرماتے ہیں کہ:الرافضی ان كان يسبّ الشيخين ويلعنهما فهو كافر( معین الاحکام: صفحہ 229)
ترجمہ: رافضی اگر حضراتِ شیخینؓ پر سبّ کرتا ہے یا ان پر لعن کرتا ہے تو وہ کافر ہے
6: شیخ قاضی محمد بن فراموز بن علی الدوسیؒ الشہیر ملاخسر والحنفیؒ تحریر فرماتے ہیں کہ:وكذا يقتل حداً بسبّ الشيخين أو الطعن فيهما ولا تقبل توبته على ظاهر الفتوىٰ ( الدررالاحكام: صفحہ 301)
ترجمہ: اور اسی طرح حدّاً قتل کیا جاۓ گا شیخینؓ پر سبّ کرنے کی وجہ سے اور ان پر طعن کرنے کی وجہ سے اور اس کی توبہ قبول نہیں کی جائے گی ظاھر فتویٰ کے مطابق۔
صفحہ 1 از 3